آسام میں مغویہ مسلمانوں کی مزید تین نعشیں برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

آسام میں مغویہ مسلمانوں کی مزید تین نعشیں برآمد

گوہاٹی
پی ٹی آئی
آسام کے ضلع بکسا میں آج مشتبہ این ڈی ایف بی شورش پسندوں کی جانب سے اغواکردہ افراد کی مزید تین نعشیں دریائے بیکی سے برآمد کی گئیں جب کہ سلباری سب ڈیویژن میں غیر معینہ مدت کے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اغوا کے خلاف احتجاج کرنیو الوں کو منتشر کرنے پولیس نے ہوائی فائر کیے۔ بکسا ڈپٹی کمشنر ونود سیشن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دریائے بیکی سے آج صبح پولیس نے تین مزید نعشیں برآمد کی ہیں ۔ وہ نہیں جانتے کہ نعشوں پر کس قسم کے زخم تھے ۔ تحقیقات کے بعد ہی تفصیلات کا علم ہوگا ۔ اس کے ساتھ تمام چار افراد جن کا کل اغواکیا گیا جن میں دو کم عمر جوان شامل تھے کی نعشیں دستیاب ہوگئی ہیں۔ پہلی نعش جس کے سر پر ضر کا نشان تھا کل شام ضلع بارپیٹا میں دریا سے برآمد کی گئی تھی ۔ آج برآمد کردہ نعشوں کی شناخت 27سالہ عطاء الرحمن،45سالہ روح الامین،اور13سالہ صدام علی کی حیثیت سے کی گئی جب کہ کل برآمد کردہ نعش کی شناخت13سالہ باقرعلی کی حیثیت سے کی گئی۔ ضلع بارہ پیٹا میں مہلوکین کے ارکان خاندان اور دیہاتیوں نے اغوا کے خلاف احتجاج کے طور پر نعشوں کی تدفین سے انکار کرتے ہوئے چیف منسٹرو رون گوگوئی کو علاقہ کا دورہ کر کے ان کی شکایتوں کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔

Bodies of 3 people kidnapped in Assam found

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں