مصر میں افواج کے دھاوے 12عسکریت پسند ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-27

مصر میں افواج کے دھاوے 12عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصری افواج نے شمالی سنائی علاقہ میں دھاؤوں کے درمیان12عسکریت پسندوں کو ہلاک اور11دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ مصری مسلح افواج کے ترجمان محمد سمیر عبدالعزیز نے وضاحت کی کہ شیخ زاوید علاقہ میں فوجیوں کے دھاوے میں5عسکریت پسند ہلاک اور36مکانات تباہ ہوئے ۔ تفکیری گروپس کی کم از کم40پناہ گاہوں کو مسمار کردیا گیا ۔ انہو ں نے بتایا کہ بعض عسکریت پسند وں کی گرفتاری کے بعد جھڑپ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں7دیگر تفکیری عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ افواج نے 5گاڑیوں اور12موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا جو عسکریت پسندوں کے زیر استعمال تھیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں