یو پی اے دور حکومت میں اختیارات کا بیجا استعمال کیا گیا - مختار عباس نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

یو پی اے دور حکومت میں اختیارات کا بیجا استعمال کیا گیا - مختار عباس نقوی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آج سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس سے کہا کہ وہ یو پی اے حکومت کے دور میں تین چیف جسٹسس آف انڈیا کی جانب سے کئے گئے نامناسب سمجھوتوں کے الزامات کے بارے میں جواب دیں اور کہا کہ یہ معاملہ بد بختانہ ہے۔ بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کو آگے آتے ہوئے ان الزامات کا جواب دینا چاہئے کہ مختلف دستوری اداروں بشمول عدلیہ کا سیاسی مقاصد کے لئے کس طرح بیجا استعمال کیاگیا۔ یہ انتہائی بدبختانہ اور تشویشناک معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور کرپشن ایک دوسرے کے لئے بنے ہیں ۔ یوپی اے نے عدالتی تقررات میں جو شعبدہ بازی کی ہے وہ اس بات کی ایک اور مثال ہے کہ کانگریس نے دستوری اداروں کا کس طرح بیجا استعمال کیا ہے۔ سابق سپریم کورٹ جج و موجودہ صدر نشین پریس کونسل آف انڈیا جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے کل یہ الزامات عائد کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا تھا کہ یوپی اے حکومت کے دور حکومت میں تین چیف جسٹس نے ٹاملناڈو کے ایک جج کو جن پر کرپشن کے الزامات تھے ، برقرار رہنے کی اجازت دیتے ہوئے نامناسب سمجھوتے کئے تھے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی قائد نریندر مودی کی زیر صدارت بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا ایک اجلاس پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقد ہوا جس میں شرکت کرنے والے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے برازیل میں منعقدہ حالیہ برکس چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کے لئے باعث تشویش معاملات کو موثر انداز میں اٹھانے میں ان کے رول کی ستائش کی ۔ پارٹی قائدین نے ہندوستان کو برکس بینک کی قیادت کے لئے منتخب کئے جانے پر بھی وزیر اعظم کو مبارکباد دی ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کل راجیہ سبھا میں غزہ کی صورتحال پردئیے گئے سشما سوراج کے بیان کی بھی ستائش کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں