عصمت ریزی واقعات - حکومت بلوغت کی عمر گھٹانے پر غور کرے گی - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-23

عصمت ریزی واقعات - حکومت بلوغت کی عمر گھٹانے پر غور کرے گی - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی/ یو این آئی
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ حکومت عصمت ریزی کے واقعات میں سخت سزا کے لئے بلوغت کی عمر گھٹانے کے مشورے پر غور کرنے کے علاوہ اس سلسلہ میں وزارت بہبود خواتین و اطفال کی خواہش کا بھی جائزہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بلوغت کی عمر کا سوال ہے یہ محکمہ بہبود و خواتین و اطفال کا معاملہ ہے لیکن ارکان کی جانب سے جو بھی مشورہ دئیے جائیں گے ہم اس پر غور کریں گے اور متعلقہ وزارت سے انہیں رجوع کیا جائے گا ۔ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں سوال کاجواب دیتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ بی جے پی کے رکن میناکشی لیکھی نے سوال کیا تھا کہ کیا حکومت جیونیل جسٹس ایکٹ میں بلوغت کی عمر گھٹانے کے لئے اقدامات کارہی ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت عصمت ریزی کا شکار متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے ایک مرکز قائم کرنے جارہی ہے ۔ یہاں متاثرین کو نہ صرف طبی و قانونی امداد فراہم کی جائے گی بلکہ نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جائے گی ۔ لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت جنسی ہراسانی اور عصمت ریزی کا شکار متاثرین کو اس واقعہ کے اثرات سے باہر نکالنے کے لئے تمام کوششیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے پولیس اسٹیشن جہاں کوئی خاتون پولیس عہدیدار نہیں ہے وہاں دیگر محکمہ جات سے خواتین کا تقرر کرتے ہوئے شکایتیں درج کرانے کی ہدایتیں دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ تعزیرات ہند کی فوجداری قوانین میں بھی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ کیوں ہورہا ہے اور خاص طور پر کم عمر بچے اس میں کیوں ملوث ہورہے ہیں ، راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جو قوانین بنائے گئے ہیں ان میں بچوں کے ساتھ رعایت کی گئی ہے تاہم پولیس عہدیداروں کی جانب سے شکایتیں درج کرنے میں لاپرواہی بھی اس کا ایک سبب ہے ۔

Govt will consider reducing age of juvenile: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں