11/جون نئی دہلی یو۔این۔آئی
قائد سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ پاکستان اور چین کے زیر قبضہ ہندوستانی زمین؍ اراضی کو واپس لینے کے لئے وہ نریندر مودی حکومت کی مکمل تائید کرتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ اس مقصد کے لئے ایک مدت کا تعین کرے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ کے خطبہ پر لوک سبھا میں تحریک تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں حکومت سے یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ چین و پاکستان کے زیر قبضہ ہندوستانی اراضی کو واپس لاتے ہیں تو ہم آپ کی تائید کریں گے‘‘۔ ملائم سنگھ یادو نے پوچھا کہ’’ آپ کشمیر کو کب واپس لیں گے؟‘‘۔ قائد ایس پی نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی حالیہ بات چیت کے بارے میں ایوان کو واقف کرائیں۔ شریف نے مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ یادو نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ صدر جمہوریہ کے خطاب میں صراحت کردہ منصوبوں پر ٹھوس قدم اٹھائے اور ان منصووں کی تکمیل کے تعلق سے مدت کا تعین کرے ۔، یادو نے چند ایک ارکان کو چھوڑ کر بی جے پی کے منتخب ارکان پر الزام لگایا ہے کہ وہ کوئی واضح فیصلہ حاصل کرنے کے بارے میں ہٹ دھرمی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے1971اور1984کا(عوامی) فیصلہ بھی دیکھا ہے اس لئے یہ مت بھولئے کہ1977اور1989میں کیا ہوا تھا۔Tell us when govt will bring back PoK, territory occupied by China: Mulayam Singh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں