دہلی میں تیز رفتار بلٹ ریل پراجکٹ کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

دہلی میں تیز رفتار بلٹ ریل پراجکٹ کو منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ملک میں ہائی اسپیڈ بلیٹ ریل پروجیکٹ کو لے کر دکھائی گئی سنجیدگی کے بعد قومی خطہ راجدھانی کو ہائی اسپیڈ ریپڈریل سے جوڑنے کی تجویز کو ایل جی نجیب جنگ نے منظوری دے دی ہے۔ الور کے درمیان ہائی اسپیڈ ریپڈ ریل چلائی جائے گی ۔ ایل جی کی منظوری کے بعد ٹرانسپورٹ محکمہ نے یہ کل381کلو میٹر ریپڈ ریل بنانے کی تجویز اب مرکزی سرکاری اور این سی آر پ لاننگ بورڈ کو بھیج دی ہے ۔ راجدھانی دہلی میں بڑھتی آبادی کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے قومی خطہ راجدھانی علاقہ پلاننگ بورڈ نے این سی آر کے اہم شہروں کو ہائی اسپیڈ ریپڈ ریل سے جوڑنے کی تجویز تقریباً پانچ سال قبل تیار کی تھی لیکن یہ تجویز ابھی تک فائلوں میں ہی دبی ہوئی تھی ۔ اس تجویز کو لے کر ٹرانسپورٹ محکمہ اور ڈی ایم آر سی کے درمیان درجنوں میٹنگیں بھی ہوئیں لیکن کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا جاسکا تھا ۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ملک میں ہائی اسپیڈ بلیٹ ٹرین چلانے کی تجویز پر کام کرنے کا حکم دیے جانے کے بعد دہلی کا ٹرانسپورٹ محکمہ بھی حرکت میں آیا اور اس تعلق سے تجویز کو تیار کر کے ایل جی کی منظوری کے لئے بھیجا گیا ۔ ایل جی نجیب جنگ نے بھی بدھ کو اس تجویز پر اپنی مہر لگادی ہے۔ ٹرانسپورٹ محکمہ نے دہلی سرکار کی منظوری کے ساتھ یہ تجویز اب این سی آر پلاننگ بورڈ اور مرکزی سرکار کو بھیج دی ہے ۔ اب اس پر حتمی فیصلہ مرکزی سرکار لے گی۔ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم(آر آر ٹی ایس) کے تحت کل381کلو میٹر کی تجویز تیار کی گئی تھی لیکن ٹرانسپورٹ محکمہ نے349کلو میٹر ہائی اسپیڈ ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ دہلی، الور پروجیکٹ پر ڈی آیم آر سی نے اعتراض کیا تھا۔ ڈی ایم آر سی کا کہنا تھا کہ دہلی سے گڑ گاؤں کے لئے جہانگیر پوری، ہڈاسٹی سینٹر میٹرو لائن ہونے کے ساتھ نئی د ہلی سے آئی جی آئی ایئر پورٹ لائن کی بھی گڑ گاؤں تک توسیع ک امنصوبہ ہے ۔ ایسے میں دہلی۔ الور کے درمیان ہائی اسپیڈ ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی ضرورت نہیں ہے ۔ ٹرانسپورٹ محکمہ نے حالانکہ ڈی ایم آر سی کی اس دلیل کو پوری طرح خارج کردیا ہے لیکن چونکہ ابھی ایئر پورٹ کوری ڈور کا معاملہ تنازعات کا شکار ہے اور اس کا کوئی حل نہیں ہوا ہے اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہلی۔ الور کوری ڈور فی الحال الور سے گڑ گاؤں میں دہلی بارڈر تک بنایا جائے ۔ تجویز کے مطابق دہلی سے میرٹھ تک کل90کلو میٹر کوری ڈور بنے گا ۔ جس میں دہلی میں9.7کلو میٹر زیر زمین لائن ہوگی ۔ یہ کوری ڈور نظام الدین سے شرو ع ہوگا اور آنندوہارسے ہوتے ہوئے میرٹھ جائے گی ۔ ڈی ایم آر سی بھی اس کوری ڈور میں تعاون کرے گا۔ دہلی میں پانی پت کے درمیان کل111کلو میٹر ہوگی ۔ یہ کوری ڈور کشمیری گیٹ سے شروع ہوگا ۔ ٹرانسپورٹ محکمہ کے اسپیشل کمشنر کے ایس گانگر نے دہلی سرکار کی منظوری سے متعلقہ خط این سی آر پلاننگ بورڈ کو بھیجنے کے ساتھ مرکزی سرکار کو بھیج دیا ہے ۔ اب ا س تجویز کو این سی آر پلاننگ بورڈ کی طرف سے مرکزی شہری ترقیات کی وزارت کے سامنے بھیجا جائے گا۔ مرکزی سرکاری کی منظوری کے بعد ہی اس پروجیکٹ پر کام شروع ہوگا۔

Delhi lieutenant governor Najeeb Jung okays high-speed rail links to Meerut, Panipat and Alwar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں