کشمیری پنڈتوں کو وادی میں علیحدہ ہوم لینڈ فراہم کرنے کی تجویز کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-12

کشمیری پنڈتوں کو وادی میں علیحدہ ہوم لینڈ فراہم کرنے کی تجویز کی مخالفت

علیحدہ شدہ حریت کانفرنس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی نے وادی کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کو علیحدہ ہوم لینڈ فراہم کرنے کی حکومت کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے پاکستانی پناہ گزینوں کو جموں میں محکوم ریاست کا موقف عطا کرنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کی۔ محلہ حیدر پورہ میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ’’ہم کشمیری پنڈتوں کی ان کی اساس( ان کے ٹھکانوں) پر واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ وہ دھرتی کے لال ہیں‘‘۔ گیلانی نے دیگر علیحدگی پسند قائدین اور کارکنوں کے ساتھ سری نگر ، ایر پورٹ روڈ پر ٹریفک روک دی ۔ یہ قائدین پولیس کے ایک اقدام کے خلا ف احتجاج کررہے تھے۔ پولیس نے’’کشمیر میں 2010میں ہوئی ہلاکتوں ‘‘ کے موضوع پر حریت کانفرنس کوسمینار منعقد کرنے سے روک دیا تھا۔ گیلانی نے کہا کہ کشمیرت کشمیری پنڈتوں کو ایک علیحدہ ہوم لینڈ میں بسانے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔ گیلانی مرکزی وزیر جیتندر سنگھ کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دے رہے تھے کہ مرکز’’کشمیر کو کشمیری پنڈتوں کی واپسی پر سرگرمی سے غور کررہا ہے ۔ گیلانی نے کہا کہ علیحدہ ہوم لینڈ ،کشمیری برادری کو تقسیم کردے گی جب کہ یہ برادری صدیوں سے ایک ساتھ رہتی آرہی ہے ۔ کشمیری پنڈتوں کو واپس ہونے دیجئے اور انہیں ، اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ رہنے کا موقع دیجئے۔ پاکستان کے پناہ گزینوں کے بارے میں گیلانی نے کہا کہ ان پناہ گزینوں کو محکوم ریاست کا مستقل موقف دینے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی ۔ اور ایسی کوشش کو ناکام بنادیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کرنے کی یہ ایک گہری سازش ہے ۔

Geelani opposes homeland for KPs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں