مغربی بنگال - قیادت کی تبدیلی کے سوال پر سی پی ایم دو حصوں میں منقسم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-08

مغربی بنگال - قیادت کی تبدیلی کے سوال پر سی پی ایم دو حصوں میں منقسم

سی پی ایم کی قیادت والی بایاں محاذ کی کمونسٹوں کے لئے سرخ قلعہ کہاجانے والا مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات میں شرمناک شکست کے بعد پارٹی قیادت دو حصوں میں منقسم ہوچکی ہے ۔ ایک گروپ کا کہنا ہے کہ قیادت سے زیادہ پالیسیوں پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیوں کہ اس کی وجہ سے بنگال کی زمین ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے ۔ سی پی ایم بنگال میں صرف دو سیٹوں پر محدود ہوگئی ہے ۔ سی پی ایم کے سامنے اپنی قومی شناخت کو برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ پارٹی کی شکست کے اسباب جاننے اور اس کے تدارک کے لئے اسی ہفتہ دو روزہ ریاستی کمیٹی کی میٹنگ ہوچکی ہے ۔پارٹی نے اپنے طور پر شکست کے جو اسباب نکالے ہیں ان میں سے یہ ہے کہ بحران کے وقت پارٹی لیڈران ورکروں کی صحیح رہنمائی کرسکے ۔ کمزور آرگنائزیشن ترنمول کانگریس کے ورکروں کے ذریعہ تشدد اور بوتھوں کو قبضے کیے جانے کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو اتنی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سی پی ایم کے پولٹ بیورو کے ممبر کے وردر جان کا کہنا ہے پارٹی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریکنگ کی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ جو لوگ ترنمول کانگریس سے ناراض تھے انہوں نے بایاں محاذ کو متبادل کے طور پر نہیں پسند کیا کیوں کہ ان کے نزدیک بایاں محاذ اس کا متبادل نہیں ہوسکتا ہے ۔ سی پی ایم کی فیصلہ ساز کمیٹی پولٹ بیورو اور سنٹرل کمیٹی آج سے شروع ہوہی ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اس میٹنگ میں مرکزی و ریاستی سطح پر قیادت کی تبدیلی کی آواز بلند ہوسکتی ہے ۔اس بات کا اشارہ سی پی ایم کے سینئر لیڈر سیتا رام یچوری نے دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ تمام باتوں پر غور کریں گے آخر ہماری شکست کیوں ہوئی، تنظیمی کمزور ، سیاسی سطح پر پالیسیوں میں تبدیلی اور قیادت میں تبدیلی جیسے امور پر غور کیے جائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں