Aamir Khan to inaugurate MP's first women's assistance centre, Madhya Pradesh's first Medha Mahila Seva Kendra
اداکار عامر خان16جون کو بھوپال میں مدھیہ پردیش کی پہلی میدھا مہیلا سیوا کیندرا کا افتتاح کریں گے تاکہ ہراسانی کا شکار خواتین کو طبی ، قانونی اور نفسیاتی امداد فراہم کی جاسکے ۔ مدھیہ پردیش کے اس اولوالعزم پراجکٹ کے لئے ریاستی حکومت نے برانڈ سفیر کی حیثیت سے اداکاری مادھوری ڈکشت کی خدمات بھی حاصل کی ہیں ۔اس پراجکٹ ’’ممتا ابھیان‘‘ کے ذریعہ ماؤں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال اور بچوں کی ٹیکہ اندازی کی جائے گی ۔ یہ ایک خاندانی بہبود پروگرام ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک صحافتی بیان میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ مادھوری نے ممتا ابھیان پروگرام کی برانڈ سفیر بننا منظور کرلیا ہے۔ ادکارہ26جون کو اس موضوع پر بھوپال میں یونیسیف کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں حصہ لیں گے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں