Will pounce if Modi does not work as pro-people govt: Mamata
لوک سبھا میں34ارکان والی ترنمول کانگریس نریندر مودی حکومت کے کام کاج پر نظر رکھے گی اور اگر اس نے لوگوں کے مفاد میں کام نہیں کیا تو پارٹی اسے اس بارے میں آگاہ کرے گی اور پھر بھی کچھ نہیں ہونے پر وہ اس پر حملہ کرے گی ۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے تخلیقی رہے ہیں،منفی نہیں ۔ اگر لوگوں کے مفادات کونقصان پہنچا تو ہم حملہ کریں گے اگر ہم نے پایا کہ یہ(نریندر مودی حکومت)لوگوں کے بھلے کے لئے کام کررہی ہے تو ہم دیکھیں گے اور خیال رکھیں گے ۔ پارٹی کی بند کمرے میں ہوئی میٹنگ کے بعد ممتا کے قریبی لوگوں کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اس دوران یہ بات کہی ۔ ممتا نے کہا کہ ہم سی پی آئی ایم کی طرح نہیں ہیں ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کی عام انتخابات میں مہم کے دوران مودی کے ساتھ تلخ بحث ہوئی تھی۔ انہوں نے26مئی کو راشٹر پتی بھون میں نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل رائے اور ریاست کے وزیر خزانہ امت مترا کو بھیجا تھا ۔ یو پی اےIIکی حکومت سے کوئی راحت نہیں مل پانے کے بعد ممتا نے گزشتہ ہفتے یہ امید ظاہر کی تھی کہ مرکزکی بی جے پی حکومت ریاست کی بھاری قرض ادائیگے کے بحران کے بارے میں مثبت رخ اپنائے گی ۔ ریاست کے قرض کی ادائیگی میں وقت کی پابندی کے معاملے پر یوپی اے حکومت کے ساتھ کئی اجلاس کے باوجود ترنمول حکومت کوئی بھی تیقن حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں