Gujarat's 'Encounter Cop' DG Vanzara Retires in Jail
گجرات کیڈر کا معطل شدہ آئی پی ایس آفیسر ڈی جی ونجارا جو فرضی انکاؤنٹر کیسوں کے سلسلہ میں گزشتہ سات سال سے سلاخوں کے پیچھے ہے آج34سالہ ملازمت کے بعد سبکدوش ہوگیا ۔ ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ معطل شدہ آئی پی ایس آفیسر آج سابرمتی جیل میں سبکدوش ہوئے ۔ ونجارا کے خاندان کی خواہش کے مطابق محکمہ پولیس نے جیل میں کسی وداعی تقریب کا اہتمام نہیں کیا ۔ گجرات کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی سی ٹھاکر نے بتایا کہ ونجارا کے خاندان نے تقریب منعقد کرنے کے لئے محکمہ کی تجویز قبول نہیں کیا ۔59سالہ ونجارا سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس کے سلسلہ میں مارچ2007میں سی آئی ڈی کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہے ۔ جس وقت اسے گرفتار کیا گیا وہ بارڈر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے تعینات تھا ۔ بعد ازاں اسے عشرت جہاں ،تلسی رام پرجاپتی اور صادق جمال فرضی انکاؤنٹر کیسوں میں بھی ملزم بنایا گیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں