پاکستانی طالبان نے رکن اسمبلی و آئی ایس آئی عہدیدار کا اغوا کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-01

پاکستانی طالبان نے رکن اسمبلی و آئی ایس آئی عہدیدار کا اغوا کر لیا

پاکستان کے پنجاب صوبہ میں آج طالبان حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک رکن اسمبلی اور ایک آئی ایس آئی عہدیدار کا اغوا کرلیا۔ رانا جمیل حسن اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے ۔ جب نامعلوم بندوق برداروں نے ان کی کار کو روکا اور لاہور سے کوئی150کلو میٹر دور پنڈی بھٹیاں کے قریب ان کا اغوار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اغوا کنندوں نے اس جوڑے کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور انہیں ا پنے ساتھ کسی نامعلوم مقام پر لے گئے انہوں نے حسن کی اہلیہ کو اس پیغا م کے ساتھ آزاد کردیا کہ پانچ کروڑ روپے تاوان کی رقم کا انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے حسن کی اہلیہ کو دھمکی دی کہ اگر دودنوں میں رقم کا انتظام نہیں کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔ ایک دوسرے واقعہ میں تحریک طالبان پاکستان نے لاہور ڈیفنس علاقہ سے آئی ایس آئی کے ایک عہدیدار کا اغواکرلیا اور ان کے خاندان سے20کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ گل شیروان نے پولیس کو بتایا کہ طالبان نے ان کے بیٹے زماں کو لاہور سے اغوار کیا۔ اغوا کنندوں نے خاندان کو دھمکی دی کہ وہ تاوان کی رقم کا انتظام کرے یا ان کی لاش حاصل کرنے کے لئے تیار رہے ۔

PML(N) Legislator, ISI Official Allegedly Abducted by Pak Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں