پاکستان سے دہشت گردوں کے صفایا کا وقت - ایم کیو ایم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

پاکستان سے دہشت گردوں کے صفایا کا وقت - ایم کیو ایم

پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پارٹی کے قائد الطاف حسین نے آج کہا کہ اب ملک کی کلیدی سالمیت کو ختم کردینے والے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تناؤ اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ حسین نے کہا کہ دہشت گردی اور پاکستان ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ اگر پاکستان کو برقرار رہنا ہے تو دہشت گردوں کا صفایا کرنا چاہئے ۔ جیونیوز نے یہ اطلاع دی ۔ یہ بیان ایسے وقت آیا جب کہ پاکستان کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں جیٹ فائٹرس کی بمباری میں کئی بیرونی دہشت گرد کمانڈرس ہلاک ہوگئے ۔ جہاں پاکستانی ملٹری میڈیا ونگ نے فضائی حملوں میں50سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہونے کی توثیق کی ہے۔ وہیں میڈیا نے یہ تعداد150بتائی ہے ۔ ایم کیو ایم سے مربوط آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے یہاں360ویں یوم تاسیس کے موقع پر اجتماع سے بذریعہ فون خطاب کرتے ہوئے حسین نے کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی طرح دہشت گردی، تشدد کے خلاف ہے اور امن چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے دہشت گرد قبائلی علاقوں اور بڑے شہروں میں پناہ لیتے ہیں اور ہمارے ملک کی سالمیت کو ختم کررہے ہیں۔ خدا نخواستہ اگر یہ دہشت گرد ملک پر قبضہ کرلیں تو پورے ملک میں مردوں کو غلام بنالیاجائے گا اور عورتوں کو ان کے گھروں میں بندکردیا جائے گا۔

It's time to wipe out terrorists in Pakistan: MQM

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں