ملکہ برطانیہ کی 88 ویں سالگرہ کی سرکاری تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

ملکہ برطانیہ کی 88 ویں سالگرہ کی سرکاری تقریب

Queen-Elizabeth-II-88th-birthday
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی88ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر لندن میں حسب روایت ، ٹروپنگ واکلر، تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ملکہ برطانیہ نے حسب روایت ہارس گارڈ پریڈ کے، ہاوس ہولڈ ڈوی ن، سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فوجیوں پر مشتمل دستوں کا معائنہ کیا ۔، تقریب کے دوران رائل ایئر فورس کے ہوا بازوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔ اس یادگار تقریب میں ملکہ کے ہمراہ پورا شاہی خاندان بھی شریک ہوا۔ اگرچہ ملکہ الزبتھ الیگزینڈر مریم کی سالگروہ کی تاریخ21اپریل ہے ۔ لیکن سرکاری سطح پر ان کی سالگرہ ہر سال 14جون کو منائی جاتی ہے اور اس موقع پر پیش کی جانے والی روایتی آرمی پریڈ ، ٹروپنگ واکلر ، کو خاص طور پر برطانیہ کے فرماں رواں کی سالگرہ کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے ۔ جس کی ابتداء1748میں ہوئی۔ ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے جشن میں شریک ہوانے والوں کا ہفتے کی صبح سے بکنگھم پیلس کے اطراف میں تانتا بندھا رہا جن میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی جو یہاں موسم گما کی تعطیلات گزارنے آئے ہوئے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے قرار افراد کی بہت بڑی تعدا د سڑکوں کے کنارے موجود تھی ، جب کہ لندن میں آج سارا دن موسم بھی خوشگوار رہا، حسب روایت ملکہ برطانیہ ایک بگھی میں سوار ہوکر شہزادہ فلپ کے ہمراہ بکنگھم پیلس سے وہائٹ ہال پہنچیں جہاں یہ تقریب منعقد ہوئی ۔ اس قافلے میں ان کے ساتھ شہزادی کیتھرین، شہزادہ ہیری اور شہزادی کمیلا کی بگھی شامل تھی ۔ اس پریڈ میں شہزادہ چارلس، شہزادہ ولیم، شہزادہ اینڈریو اور شہزادی این نے گھڑ سوارجوانوں کے دستوں کی قیادت کی ۔ شہزادہ ولیم آئرش گارڈز کے سربراہ کے طور پر جب کہ ان کے والد شہزادہ چارلس ویلش گارڈز کے کرنل کی حیثیت سے موجود تھے ۔ اس موقع پر فوجی میوزک بینڈ کے جوانوں اور فوجی ڈرمرز کے ساتھ پیدل اور گھڑ سوار فوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا ملکہ برطانیہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پریڈ کے اختتام پر کنگ ٹروپس کے رائل ہارس آرٹلری کے جوانوں نے گرین پارک میں ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں41توپوں کی سلامی پیش کی۔ تقریب کے آخر میں شاہی خاندان بکنگھم پیلس کی بالکونی میں جمع ہوا ۔ اس سال رائل ایئر فورس کے28جنگی جہازوں نے فضا میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا ۔ اس دوران ملکہ برطانیہ اور شاہی خاندان کے افراد مجمع کی جانب سے والہانہ محبت کے جواب میں ہاتھ ہلا ہلا کر جواب دیتے رہے ۔ اسی دوران برطانیہ کی ملکہ ایلز بتھ دوم نے83سالہ ہندوستانی نژاد ایک تاجر کو جنہوں نے شہر مانچسٹر میں ہندوستانیوں کی مدد کے لئے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لیا تھا ، اعزاز سے نوازا ۔ ہری دت سیٹھ کو برٹش ایمپائرمیڈل( بی ای ایم) کا ذمہ دار مقرر کیا گی اہے۔ یہ ادارہ ہندوستان کے سینئر شہریوں کے مرکز( آئی ایس سی سی) کے تحت کام کرتا ہے ۔ ملکہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ہری دت کو یہ اعزاز پیش کیا۔ سیٹھ نے جو40برس قبل اپنے کامیاب بزنس سے سبکدوش ہوئے تھے ، کہا کہ یہ اعزاز ملنے پر میں بہت خوش ہوں ۔ سیٹھ1957میں برطانیہ آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کیر سنٹر کا مقصد عمرہ رسیدہ ہندو ستانیوں کی مدد کرنا ہے ۔ جو نسلی فاصلہ کی بناء پر تنہائی کا شکار ہیں ۔ سیٹھ کے علاوہ دیگر ہندوستان نژاد افراد کو بھی مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

British royals turn out for queen's 88th birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں