بنگلہ دیش میں پھل فروشوں کے خلاف موبائل کورٹ کی کارروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

بنگلہ دیش میں پھل فروشوں کے خلاف موبائل کورٹ کی کارروائی

بنگلہ دیش میں ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس( ڈی ایم پی) نامی موبائل کورٹ نے نقصان دہ کیمیکل سے آلودہ پھلوں کے خلاف اپ نی مہم شروع کرتے ہوئے تین ٹن سے زائد آموں کا تباہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کی خبروں کے مطابق ڈی ایم پی نے اس کے ساتھ ساتھ43کلو گرام جامنوں اور47ء4لاکھ لیچیوں،55کلو گرام مالٹا،205کلو سیب،100کلو امرود اور کئی دیگر پھلوں کو بھی تباہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ڈی ایم پی نے دارالحکومت میں ملاوٹی اور آلودہ پھلوں کے داخلے کو روکنے کے لئے مختلف مقامات پر پروجیکٹ پ وائنٹ بنانے کا بھی حکم دیا ۔ ڈی ایم پی کے اسسٹنٹ کمشنر نور عالم نے بتایا کہ دو تاجروں کو پھلوں میں نقصان دہ کیمیکل ملانے کے الزام میں تین ماہ کی قیدکی بھی سزاد ی ہے ۔ نور عالم نے بتایا کہ یہ کارروائی تاجروں کی جانب سے پھلوں میں فارمیلین نامی کیمیکل ملانے کی خبروں کے بعد کی گئی ہے ۔ ڈی ایم پی کی یہ مہم آموں کے سیزن ختم ہونے تک جاری رہے گی۔

DMP continues drive against formalin-soaked fruits

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں