ملک کو تیز رفتار شرح ترقی کی راہ پر لانا ضروری - وزیر خزانہ ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

ملک کو تیز رفتار شرح ترقی کی راہ پر لانا ضروری - وزیر خزانہ ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایک چیلنج سے بھرپور معیشت کا سامنا کرنے والے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے ملک کو ایک تیز رفتار شرح نمو پر لا یا جائے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیاجائے ۔ جیٹلی نے کہا کہ وزارت فینانس کے لئے یہ چیلنج کا وقت ہے اور یہ اس لئے چیلنج سے بھرپور ہے کیونکہ گزشتہ دو برسوں میں معیشت کی ترقی کی رفتار انتہائی سست رہی، اب اس کو تیز رفتار بنانے کا وقت آچکا ہے اور اس کے لئے آپ کو انتظار کرنا ہوگا۔، جیٹلی جو دفاع اور کارپوریٹ امور کے بھی وزیر ہیں بحریہ کی ایک تقریب کے موع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے ۔ جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ مسلسل دو برسوں میں معاشی ترقی کی رفتار 5فیصد سے بھی کم رہی جس سے مالی حصولیابی پر اس کا منفی اثر پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کو تیز رفتار بنانے اور اس میں سرمایہ کاروں کے بھروسہ کو بحال کرنے اور حصہ داروں کے ساتھ مشاورتوں کے انععقاد کے ساتھ معاشی ترقی کی رفتار کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے منصوبے تیار کئے جائیں، میں نے گزشتہ تین چار ہفتوں میں یہ کام کیا ہے ۔جیٹلی نے جو امکان ہے کہ آئندہ مہینے کے اوائل میں نئی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گے،صنعت اور زرعی اداروں کے بشمول مختلف حصہ داروں کے ساتھ مذاکرات کئے۔ حکومت بجٹ پیش کرے گی ، جب ملک خاص طور پر غذائی شعبہ میں زیادہ افراط زر اور ایک خاطر خواہ مالیاتی خسارے کا سامنا کررہا ہے ۔ ایک ذیلی معمول کا مانسون اور تیل یپدا کرنے والے ملک عراق میں تصادم کی وجہ سے حکومت کی فکر مندی میں اضافہ ہوا ہے ۔، اس ماہ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھاکہ وہ معیشت کے احیاء کے لئے سخت فیصلہ لیں گے ۔ جمعہ کو حکومت نے ریلوے کے مسافر کرایہ اور باربرداری کے چارجس میں بھاری اضافہ کے اعلان کیا تھا ۔ ہندوستان نے اتوار کو جی20-اجلاس می عالمی برداری کو تیقن دیا تھا کہ نئی حکومت کی پالیسیاں معیشت کو ایک پائیدار اور متوازن اعلی شرح نمو کے راستہ پر لانے کے لئے اصلاحی اقدامات کرے گی۔

Time to take steps to put economy on high-growth path: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں