مسلح افواج کے لئے اسلحہ کی خریدی میں تیزی لائی جائے گی - جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-25

مسلح افواج کے لئے اسلحہ کی خریدی میں تیزی لائی جائے گی - جیٹلی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر دفاع ارون جیٹلی سے آج یہ دریافت کرنے پر آیا ہندوستان عراق میں پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے وہاں ا پنی فوج روانہ کرے گا، انہوں نے کوئی بھی قیاس آرائی کرنے سے انکار کردیا ۔، انہوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ سنی عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول عراقی علاقوں میں تقریباً120ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں جن میں39کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔ عراق میں مجموعی طور پر زائد از10,000ہندوستانی ہیں ۔ اسی دوران موصولہ یو این آئی کی اطلاع کے مطابق وزیر دفاع ارون جیٹلی نے مسلح افواج کے لئے اسلحہ کی خریدی میں سست روی پر تشویش ظاہر کی اور تیقن دیا کہ نریندر مودی حکومت دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے پر توجہ دے گی ۔ اس سلسلہ میں فنڈس کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ۔ ارون جیٹلی ے یہاں نیول کمانڈرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی جدید کاری نریندر مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسلحہ کی خریدی اور اسے ترقی دینے میں فنڈس مسئلہ نہیں بنیں گے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسلح افواج کی توقعات اور ضروریات کو پورا کرنا ہوگا ۔ اس عمل میں تیزی لائی گئی ہے۔ انہوں نے دفاعی افواج کی ضروریات کی تکمیل کے لئے بجٹ میں ہر ممکن گنجائش فراہم کرنے کا تیقن دیا اور اس بات کی نشاندہی کی کہ ہندوستانی دفاعی افواج ملک کی سرحدوں کے تحفظ کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ ارون جیٹلی نے جو وزارت فینانس کا قلم دان بھی رکھتے ہیں اور 10جولائی کو پارلیمنٹ میں اپنا والین بجٹ پیش کرنے والے ہیں، کہا کہ وزارت فینانس کو معاشی سست روی کی وجہ سے دشوار صورتحال کا سامنا ہے ۔ انہوں نے شرح ترقی کو بہتر بنانے سرمایہ کاروں کا اعتما دبحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پانچ فیصد سے کم شرح ترقی کی وجہ سے مالیہ کی پیدا وار متاثر ہوئی ہے ۔

Expedite military purchases, says Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں