تشدد کے ذمہ داروں سے مفاہمت نہیں ہوگی - مصری صدر السیسی کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

تشدد کے ذمہ داروں سے مفاہمت نہیں ہوگی - مصری صدر السیسی کا بیان

مصر کے سابق آرمی چیف عبدالفتح السیسی جنہوں نے صدر کی حیثیت سے حلف لیا کہا کہ عام شہریوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والوں یا تشدد کے لئے اکسانے والوں سے کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔ قاہرہ کے قبہ صدارتی محل میں اتوار کے دن خطاب کرتے ہوئے صدر السیسی نے کہا کہ عام شہریوں کے خلاف تشدد کے اکسانے والوں او رتشدد کے مرتکب افراد سے کسی طرح کی مفاہمت نہیں کی جائے گی ۔ مصر کے شہریوں کے ساتھ مفاہمت کی جائے گی لیکن جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔ سابق آرمی چیف السیسی کی قیادت میں سابق صدر محمد مرسی کو ہٹانے کی مہم چلائی گئی تھی ۔ جولائی میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کو بے دخل کردیا گیا ۔ گزشتہ کے صدارتی انتخاب میں السیسی نے97فیصد تائیدی ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں ںے السیسی کی کامیابی کو فوجی بغاوت قرار دیا ۔ نئے صدر نے کہا کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کیں گے ۔ سیکوریٹی کو بہترت بنائیں گے اور وسیع تر ترقیاتی کاموں کو عمل میں لائیں گے ۔ تاہم چند لوگوں کا خیال ہے کہ نئے صدر السیسی کی حکومت سابق معزول حسنی مبارک کی طرح ہوگی جس نے ظالمانہ حکمرانی کا طریقہ اختیار کیا تھا۔ نئے صدر السیسی کی حکومت کو سابق معزول صدر حسنی مبارک کا ایک سلسلہ قرار دیا جارہا ہے ۔ سابق صدر حسنی مبارک ظالمانہ انداز ہی حکومت کی تھی ۔ السیسی نے کہا کہ وہ فوج اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات استوار کریں گے اور آزادی کا حترام کریں گے تاہم انہوں نے کہا کہ آزادی ذمہ داری اور جوابدہی کے بغیر تباہ کن ہوتی ہے ۔ ذمہ داری اور جوابدہی کے تصور کے ساتھ آزادی کو مربوط کیاجائے گا۔ سابق آدمی چیف عبداللہ السیسی کو اتوار کے دن سخت سیکوریٹی کے دوران حلف دلوایا گیا ۔ اس موقع پر سبکدوش صدر عدلی منصور موجود تھے۔

Egypt's inaugurated Sisi says to seek 'reconciliation' , "Those who killed innocent Egyptians have no place in its [future] path," Sisi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں