گجرات میں شدید گرمی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

گجرات میں شدید گرمی کی لہر

گجرات میں شدید گرمی کی لہر جاری رہی جب کہ سوراشٹرا کے مقام سریندر نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت44.8ڈگری سیلیس درج کیا گیا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق احمدآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت44.4ڈگری سیلیس درج کیا گیا جب کہ ریاستی دارالحکومت گاندھی نگر میں44ڈگری سیلیس درج کیاگیا۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت راجکوٹ میں42.7،وڈودرہ میں40.6سورت میں34ڈگری، سومناتھ میں34ڈگری اور کانڈلا میں37.5ڈگری سیلیس درج کیا گیا۔ درایں اثناء ریاست میں آج اسکول دوبارہ کھل گئے جب کہ بچوں کے سرپرستوں نے شدید گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر گرماتی تعطیلات میں ایک ہفتہ کی توسیع کا مطالبہ کئے تھے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوسران گجرات کے اضلاع اور دیو دمن دادر ا نگر حویلی میں چیدہ چیدہ مقامات پر ہلکی سی اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔

Gujarat simmers under intense heat wave

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں