مغربی کنارہ کو ضم نہ کرنے اسرائیل کے وزیر خزانہ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

مغربی کنارہ کو ضم نہ کرنے اسرائیل کے وزیر خزانہ کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر فینانس ایر لاپڈ نے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو پر سفارتی امور سے نمٹنے کے انداز پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مغربی کنارہ ضم کرنے کا فیصلہ کیا یا تو وہ حکومت سے الگ ہوجائیں گے ۔ وزیر فینانس ایر لاپڈ جن کا ہاش ادت پارٹی سے تعلق ہے مغربی کنارہ میں3300یہودی امکنہ کی تعمیر کی مخالفت کی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بحران میں ہیں ۔انہوں نے مغربی کنارہ کے آبادکاری کے علاقے کو ضم کرنے کی مخالفتکی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضم کیاگیا تو دو قومی مملکت کے لئے راہ ہموار ہوگی ۔ اگر مغربی کنارہ کے آباد کاری کے علاقے کو ضم کیاجائے گا توہ وزیر فینانس نے حکومت سے الگ ہوجانے کی دھمکی دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے حکومت باقی نہیں رہے گی ۔ اگر پاسی ادت پارٹی حکومت سے الگ ہوجائے تو نتن یاہو وسط مدتی انتخابات کا اعلان کریں گے ۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے حماس سے اتحاد کرکے ایک نئی فلسطینی حکومت وجود میں لائی ایر لاپڈ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی حکومت کو تسلیم نہ کرے۔

Israeli finance minister threatens to quit government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں