طیرانگاہ کراچی حملہ کا اصل سازشی پاکستانی فضائی کی بمباری میں ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-16

طیرانگاہ کراچی حملہ کا اصل سازشی پاکستانی فضائی کی بمباری میں ہلاک

طیرانگاہ کراچی پر حالیہ حملوں کا اصل سازشی ابو عبدالرحمن المعانی اور دیگر50عسکریت پسند عناصر، آج صبح کی اولین ساعتوں میں شمالی وزیرستان میں پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیاروں کے حملوں کے دوران مارے گئے ۔ المعانی ، اسلامی موومنٹ آف ازبکستان اور اسلامک مومنٹ آف ترکستان کا اہم کمانڈر سمجھاجاتا تھا ۔ ڈان ڈاٹ کام نے انٹلی جینس اور فوجی ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ المعانی فضائیہ اور فوج کی مشترکہ کارروائیوں میں ہلاک ہوا ۔، دیگر دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ان عناصر کی ہلاکت جیٹ طیاروں کی بمباری میں ہوئی ۔ فوج کے صحافتی بیان میں جو آج دن میں جاری کیا گیا تھا کہا گیا ہے کہ 50عسکریت پسند عناصر جن میں بیشتر از بیک تھے ، ہلاک ہوگئے ۔ اسلحہ کے ذخیرہ کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل پر بمباری کے دوران تباہ کردیا گیا۔شمالی وزیرستان ، پاکستانی طالبان اور ان سے وابستہ دیگر عسکریت پسندوں کا گڑھ رہا ہے ۔ مشرقی ترکستانی اسلامک مومنٹ(ای ٹی آئی ایم) کے بعض دہشت گرد عناصر جنہیں ایغور عسکریت پسندوں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، فضائی حملہ میں مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے ۔ اس طرح پاکستانی طالبان اور ای ٹی آئی ایم نیٹ ورک کو بڑا دھکا لگا ہے ۔ ای ٹی آئی ایم ایک آزاد اسلامی مملکت مشرقی ترکستان قائم کرنا چاہتا ہے ۔ چین کے گڑ بڑ زدہ مغربی علاقہ ژنجیانگ میں متعدد دہشت پسندانہ حملوں کے لئے ای ٹی آئی ایل پر الزام دیاجاتا ہے۔ حکومت چین ، شمالی وزیرستان میں موجود ایغور علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر زور دیتی آرہی یہ۔ اسلامک مومنٹ آف ازبکستان(آئی ایم یو) عسکریت پسندوں کی ایک تنظیم ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق وسطی ایشیائی ازبیک مملکت سے ہے ۔ اس تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 8جون طیرانگاہ کراچی پر حملہ اس کے خود کش بمباروں نے کیاتھا۔ میراں شاہ سے رائٹر کے بموجب پاکستانی لڑاکا جیٹ طیاروں نے قبائلی شمالی وزیرستان نے طالبان کے مشتبہ خفیہ اڈوں پر بمباری کی ۔ علاقائی انٹلی جنس ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ’’لڑاکا جیٹ طیاروں نے پاکستان۔ افغانستان سرحد کے قریب موضع داگن میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ کل رات بھر جاری رہے حملہ کے سبب عسکریت پسندوں کے ساتھ بات چیت کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ عسکریت پسند عناصر ، حکومت پاکستان کو بید خل کرنے اور نیو کلیئر اسلحہ سے لیس ملک میں سختی کے ساتھ شرعی قوانین نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

Pakistan kills 100 extremists including Karachi airport attack ‘mastermind’

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں