میٹرو ریل کے تعمیری کاموں سے ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

میٹرو ریل کے تعمیری کاموں سے ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-june-13

دکن کرانیکل
شہر میں مختلف مقامات پر میٹرو ریل پراجکٹ کے تعمیر کاموں کے باعث ٹریفک جام معمول کی بات کی گئی ہے ۔ آج سے اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی اور اسکولی اوقات کے دوران ٹریفک کنٹرول کرنا، ٹریفک پولیس کے لئے کافی مشکل نشانہ بن گیا ۔ نہ صرف اسکول بسیں بلکہ بڑی تعداد میں آٹو رکشا کے ذریعہ بھی بچے اسکولوں کو جاتے ہیں ، جس کے نتیجہ میں ٹریفک ایک ایک گھنٹہ تک جارم رہتی ہے ۔ سکندرآباد سے سینٹ اینس اسکول جانے والی سڑک پر مصروف ترین اوقات میں ٹریفک گھنٹوں جام ہوجاتی ہے ۔ میٹرول ریل کے جاریہ تعمیری کاموں کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ سڑک کے کنارے خالی آٹو رکشا بھی مسافرین کے انتظار میں ٹھہرے رہتے ہیں، جو ٹریفک مسائل کو مزید پیچیدہ بنادیتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈاکٹر جی سدھیر بابو نے بتایا کہ ہم نے میٹروریل عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں اپنا کام مکمل کرلیں۔ ہم نے اسکولوں کے قریب صبح اور سہ پہر کے اوقات میں کانسٹبل بھی تعینات کیے ہیں تاکہ ٹریفک پر کنٹرول رکھا جاسکے ۔، اس کے علاوہ اسکولوں کے انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ والینٹیرس کا انتظام کریں تاکہ اسکول پہنچنے والے آٹو رکشاؤں سے پیدا ہونے والی بد نظمی کو دور کیاجاسکے ۔ ڈی جی پی کے دفتر کے قریب سیف آباد میں میٹروریل پراجکٹ کے چند پلروں کے تعمیری کام جاری ہیں۔ تعمیر کے مقام پر ہی آس پاس تعمیراتی سازو سامان پڑا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں سست روی آگئی ہے ، ٹریفک پولیس کمشنر جتندر نے بتایا کہ ہمارا بنیادی مقصد ٹریفک کے بہاؤ جاری رکھنا ہے اور ہم یہی کرنے جارہے ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں