جموں و کشمیر میں آئی ای ڈی دھماکہ - ایک فوجی جوان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-13

جموں و کشمیر میں آئی ای ڈی دھماکہ - ایک فوجی جوان ہلاک

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آج خطہ قبضہ پر عصری دھماکو شئے( آئی ای ڈی) کے ذریعہ کئے گئے دھماکے میں ایک فوجی جوان ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ دفاعی ترجمان کرنل منیش مہتا نے یہاں کہا کہ آج صبح تقریباً8:30بجے خطہ قبضہ پر عصری دھماکو شئے کے ذریعہ ایک پٹرول پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ۔ یہ واقعہ گمبھیر بٹالین علاقہ میں پیش آیا ۔ اس دھماکے میں ایک جوان ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی جوانوں کوعلاج کے لئے ملٹری ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک اس علاقہ میں تلاشی مہم جاری تھی ۔ مہلوک جوان کی سپاہی شنکر سنگھ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ جب کہ زخمیوں میں لانس نائک مہندر سنگھ ، سپاہی شام ویر اور سپاہی سریندر پرساد شامل ہیں ۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے خطہ قبضہ سے متصول تارکنڈی سرحدی پٹی پر واقع سرحدی چوکی کو جانے کے راستے میں عصری دھماکو شئے نصب کردی تھی ۔ یونٹوں کی تبدیلی کے دوران فوجیوں کو نشانہ بنانے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا جہ جموں و کشمیر میں2013اور2014میں بھی اسی طرز کے آئی ای ڈی دھماکے کئے گئے تھے۔ گزشتہ سال18مئی کو جب عسکریت پسندوں نے ضلع جموں کے اکھنور علاقہ میں خطہ قبضہ پر پٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بناکر آئی ای ڈی دھماکہ کیا تھا تو اس وقت بھی ایک فوجی جوان ہلاک اور اس کے دوساتھی زخمی ہوگئے تھے۔

Soldier killed, 5 injured in IED blasts in Poonch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں