عراق سے ہندوستانیوں کی واپسی کے لئے حکومت ہر طرح تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

عراق سے ہندوستانیوں کی واپسی کے لئے حکومت ہر طرح تیار

وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے عراق کی صورتحال پر بات چیت کے لئے خلیجی ممالک میں متعین ہندوستانی سفیروں کے اجلاس کی صدارت کی ۔ جنگ سے متاثرہ عراق میں تقریباً10ہزار ہندوستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں ۔ حکومت ان ہندوستانیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ اس اجلاس کا مقصد ہندستانی شہریوں کو عراق سے نکالنے کے لئے مستقبل کی حکمتعملی طے کرنا تھا۔ کیمپ آفس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل کہا تھا کہ ہندوستانی عہدیدار ان مقامات پر جائیں گے جہاں ہندوستانی کام کرتے تھے ۔اوروہ ہندوستانیوں کو روانہ کرنے میں سہولت فراہم کریں گے ۔ سفری دستاویزات کی فراہمی کے علاوہ وزارت خارجہ ضرورت پڑنے پر مفت ایر نکٹس فراہم کرے گی ۔ ترجمان نے مزید کہا تھا کہ وزارت خارجہ ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے اور کہا کہ تمام ضروری کارروائی فوری طور پر کی جائے گی ۔عراق فی الوقت شدید جنگ سے متاثر ہے جہاں پر القاعدہ کے حمایتی سنی جنگؤ دو اہم شہروں پر قابض ہوچکے ہیں اور وہ بغداد کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اس لڑائی میں ہزاروں عراقی شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر محٖفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں ۔ یو این آئی کے بموجب سشما سوراج نے عراق کی صورتحال اور علاقہ پر اس کے ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں ہندوستانی میں متعین خلیجی ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی ۔ ہندوستان کے زیادہ تر شہری ان علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں لڑائی ہورہی ہے ۔39افراد کا15دن قبل اغوا کیا گیا تھا اور وہ ابھی بھی اغوا کاروں کے قبضہ میں ہیں۔ اس کے علاوہ تکریت شہر میں واقع ایک ہاسپٹل میں46نرسیں بھی پھنسی ہوئی ہیں ۔ ہندوستانی افراد کو نکالنے کے لئے کربلا، نجف اور بصرہ میں تین کیمپ آفس قائم کئے گئے ہیں۔ تاہم ان علاقوں میں کوئی لڑائی نہیں چل رہی ہے ۔

india ready to evacuate citizens from iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں