کانگریس قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنے فطری دعویدار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

کانگریس قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنے فطری دعویدار

لوک سبھا میں اپوزیشن قائد کے مسئلہ پر اس ہفتہ کوئی فیصلہ ہوگا۔ اسی دوران کانگریس نے کہا کہ وہ قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے فطری دعویدار ہے ۔ اور اس سے اس عہدہ کو حاصل کرنے کی کوئی بھی کوشش آمریت قرار دی جائے گی ۔ کسی دستوری جمہوریت میں قائد اپوزیشن کے بشمول اپوزیشن پارٹیوں کو پارلیمنٹ کے کام کاج میں دخل دینے کا حق ہے ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ کانگریس کو قائد اپوزیشن کا عہدہ مانگنے کا فطری حق ہے جب کہ کانگریس سب سے بڑی سیاسی پارتی ہے ۔ کانگریس کو اس عہدہ سے محروم رکھنے کی کوشش ہندوستان کی جمہوریت کے خلاف ہوگا۔ عام طور پر بر سر اقتدار یا اتحادی پارٹیوں کے بعد سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی کو قائد اپوزیشن کا عہدہ دیاجاتا ہے ۔ تاہم اس کے لئے دوسری سب سے بڑی پارٹی کو لوک سبھا میں کم از کم10نشستیں حاصل کرنا ضروری ہے جس کا مطلب55سیٹیں حاصل کرنا ہوگا۔ بی جے پی کے بعد نئی منتخبہ لوک سبھا میں کسی پارٹی کو55سیٹیں حاصل نہیں ہوئی ہیں اور کانگریس 44سیٹوں کے ساتھ55کے آنکڑے سے سب سے قریب ہے ۔

Congress has natural claim to position of Leader of Opposition

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں