India makes fresh request to Switzerland seeking details on secret accounts
ہندوستان نے سوئز بینکوں میں غیر محسوب دولت رکھنے والے ہندوستانیوں کے نام اور ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے سوئٹزر لینڈ سے تازہ درخواست کی ہے۔ حکومت نے کالا دھن کی لعنت کو ختم کرنے اوربیرون ملک سے ہندوستان کی دولت واپس لانے کی کوششوں میں تیزی پیدا کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزارت فینانس کی جانب سے سوئز حکومت کو تازہ درخواست کے ساتھ ایک مکتوب روانہ کیا گیا جب کہ خود سوئز حکومت نے حال ہی میں اس سلسلہ میں ہندوستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔ وزارت فینانس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ سوئز حکام کو اس سلسلہ میں تفصیلات فراہم کرنے کی خواہش کرتے ہوئے لکھا گیا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس طرح کے اقدام کا وعدہ کیا تھا ۔ اس مکتوب میں دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے باہمی معاہدوں کے علاوہ عالمی پروٹوکولس کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے تحت ہندوستانیوں سے متعلق بینک اور دیگر تفصیلات کی معلومات کا تبادلہ کیاجاسکتا ہے ۔سوئز حکومت نے اس سے قبل خود ساختہ ایچ ایس بی سی کی فہرست میں شامل ہندوستانیوں کے بارے میں تفصیلات کے تبادلہ میں پس و پیش کیا تھا۔ یہ فہرست مبینہ طور پر بینک کے ایک ملازم نے چوری کی تھی جو بعد میں ہندوستان کے بشمول مختلف ممالک کے ٹیکس حکا م تک پہنچا دی گئی ،۔ ہندوستان کی متعدد درخواستوں کے باوجود سوئٹزر لینڈ اس بات پر اصرار کرتا رہا تھا کہ اس کے ملکی قوانین اس طرح کی معلومات فراہم کرنے سے روکتے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں