ٹریڈ یونین کے نام پر تشدد برداشت نہیں - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-17

ٹریڈ یونین کے نام پر تشدد برداشت نہیں - ممتا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے صنعت مالکان کو یقین دلایا کہ ٹریڈ یونین کے نام پر تشدد ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ نارتھ بروک جوٹ مل کے سی ای او کے قتل معاملے میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ریاست اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں ممتا بنرجی نے صنعت مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ کل کے قتل کے معاملے میں مجرم کو سزا ملے گی اور معاملے سے سختی سے نپٹتے ہوئے وہ انصاف کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی ۔ اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں ممتا نے صنعت مالکان کو یقین دلایا کہ جوٹ مل کے سی ای او کے قتل کے معاملے میں مجرم کو سزا ملے گی ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت ایسے معاملے میں سختی سے نپٹتے ہوئے انصاف کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریڈ یونین کے نام پر تشدد برداشت نہیں کرے گی ۔ اس معاملے میں ا ب تک چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس سے ضروری اقدامات اٹھانے کو کہا گیا ہے ۔سیٹو اور بی ایم ایس سے منسلک جوٹ مل مزدوروں کے مشتعل طبقہ کو سی ای او کی موت کے لئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ۃے ۔ ایک ٹریڈ یونین سی پی آئی سے منسلک ہے تو دوسرے کا تعلق بی جے پی سے ہے ۔ معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کی کانگریس ممبر اسمبلی منوج چکرورتی کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ حکومت کے پاس گورننس ہے اور پولیس کارروائی کررہی ہے ۔

Mamata assures industry that violence will not be tolerated

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں