پونہ کے صادق کی ہلاکت - پولیس ذمہ دار - صدر نشین اقلیتی کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-17

پونہ کے صادق کی ہلاکت - پولیس ذمہ دار - صدر نشین اقلیتی کمیشن

اقلیتی کمیشن کے صدر نشین مناف حکیم نے آج ریاستی پولیس کی مشنری کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور فرقہ وارانہ تشدد میں آئی ٹی پروفیشنل محسن صادق شیخ کی موت کے لئے پونے پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ حکیم‘ پونے اور ریاست کے دوسرے حصوں میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کے بعد امن و ہم آہنگی کا پیغام پھیلانے کے مقصد سے مہاراشٹرا کے دورہ پر ہیں ۔ شولا پور اور عثمان آباد ضلعوں کے کئی دیہاتوں کا دورہ کرنے کے بعد ایک اعلامی میں حکیم نے کہا کہ وہ محسن شیخ کے مکان گئے جس کا نامعلوم افراد نے 2جون کو پونے میں قتل کردیا تھا ۔ انہوں نے مہلوک کے خاندان کو یقین دلایا کہ ریاستی حکومت نے قتل کا سخت نوٹ لیا ہے ۔، انہوں نے وعدہ کیا کہ کمیشن خاندان کی ہر طرح سے مدد کرے گا ۔ اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے بشمول سرکاری حکام پر تنقید کرتے ہوئے حکیم نے کہا کہ جس وقت انہوں نے شولاپور اور اسلام آباد میں عوام سے ملاقات کی تھی، کوئی بھی سینئر پولیس عہدیدار وہاں موجود نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ کے قتل کے لئے پولیس ہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر 31مئی کو تشدد کا پہلا واقعہ پیش آتے ہی پولیس حرکت میں آتی تو تشدد کو ٹالا جاسکتا تھا ۔ حال ہی میں شیواجی اور بال ٹھاکرے کی متنازعہ تصویر سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر سامنے آنے کے بعد ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران آئی ٹی پروفیشنل صادق کو ہلاک کردیا تھا ۔ اس قتل کے لئے ایک کٹر ہندو تنظیم ہندو راشٹرسینا کے کئی ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Pune police responsible for Shaikh's death : Chairman of Minority Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں