الہدیٰ اردو ہائی اسکول بیڑ کا ایس ایس سی بورڈ کا نتیجہ 100 فیصد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-17

الہدیٰ اردو ہائی اسکول بیڑ کا ایس ایس سی بورڈ کا نتیجہ 100 فیصد

الہدیٰ اردو ہائی اسکول بیڑکا ایس ایس سی بورڈ کا نتیجہ 100%
سیدہ عظمیٰ نوشین سید جاوید 94.40%نشانات کے ساتھ سر فہرست
ایس ایس سی بورڈ امتحانات کے آن لائن نتائج ظاہر ہو چکے ہیں شہر کے نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفےئر سوسائٹی کے زیر انصرام الہدیٰ اردو ہائی اسکول بیڑ نے ہر سال کی طرح امسال بھی امتیازی نتائج کی روایات کو قائم رکھّا ۔اسکول کا نتیجہ 100%کامیابی کا رہا۔ طالبہ سیدہ عظمیٰ نوشین سید جاوید احمد نے 94.40%نشانات حاصل کرتے ہوئے سر فہرست مقام حاصل کیا جبکہ جاگیردار میمونہ محمد عطا ء اللہ 93.80%اور ادیبہ شیرین شیر خان نے 91.20%نشانات حاصل کرتے ہوئے با لترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق الہدیٰ اردو ہائی اسکول اپنے قیام سے ہی معیاری تعلیم کی اشاعت کا عزم لئے ہوئے کامیابی کے ساتھ تعلیمی میدان میں گامزن ہے۔ اسکول ہر سال ایس ایس سی امتحانات میں امتیازی نتائج کا اظہار کرتا رہا ہے۔ امسال بھی اسکول ھذاٰ کا ایس ایس سی بورڈ متحانات کا نتیجہ 100%رہا۔اسکول سے کل 45طلبہ شریک امتحان ہوئے جو کہ تمام ہی نمایاں نشانات کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔جن میں 03 طلبہ نے 90فی صدسے زائد ،18طلبہ ڈسٹکشن میں،21طلباء درجہ اوّل میں جبکہ 06طلبہ درجہ دوّم میں کامیاب ہوئے۔دیگر نمایاں نشانات لیکر کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں صدف فاروق شیخ 88.40%،چودھری عظمیٰ پروین محمد طاہر 87.20%،شیرین بیگم شیخ جیلانی% 86.80،رحمت فاطمہ بلال شیخ 86.60%،بازیل احمد جمیل احمد 86.40%، پٹھان معاویہ خانم ناصر خان% 83.60 ،شیخ صائمن ناز شیخ سعید 82%،صدیقی کیفیہ انجم81.80%،شیخ مسکان انجم شیخ انیس 80.40%،شیخ انعم فاطمہ محمد ریحان 80.40%، پٹھان نشاط خانم نواز خان 77%,شیخ مصدیق شیخ جلیل احمد 75.60%،شیخ حسن نجم الدین 74.80%،خان اریب اللہ عطاء اللہ خان 74.60%کا شمار ہے۔ سبھی کامیاب طلباء و طالبات کو نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفےئر سوسائٹی کے صدر سید شفیق ہاشمی، سکریٹری سید افتخار احمد، اسکول ھذاٰکے صدر مدرس پٹھان سراج خان،پرائمری اسکول کے صدر مدرس مومن ظفر،اسٹنٹ ٹیچر محمد رفیق، شیخ معز الدین،سید رہبر ، شیخ عبد الحمیدغیر تدریسی عملہ شیخ رفیق،شیخ مسعود ،یونس خان و سرپرست حضرات نے مبارکباد دی ہے۔

100٪ success result of AlHuda School Beed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں