نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کا پنچ شیل معاہدہ تقاریب کے لیے دورہ چین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کا پنچ شیل معاہدہ تقاریب کے لیے دورہ چین

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری آج چین کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوئے جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب لی یووان چاؤ کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کریں گے اور پنچ شیل معاہدہ کے60سال کی تکمیل کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ ماہ نریندر مودی حکومت کے اقتدار پر فائز ہونے کے بعد سے کسی ہندوستانی قائد کا یہ پہلا دورہ چین ہے ۔ ویسے یہ حامد انصاری کا بھی اولین دورہ چین ہے ۔1994کے بعد سے کسی ہندوستانی نائب صدر کا بھی یہ پہلا دورہ ہے ۔1994میں اس وقت کے نائب صدر جمہوریہ کے آر نارائنن نے چین کا دورہ کیا تھا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے کل یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ دونوں نائب صدور کی بات چیت کا ٹھوس نتیجہ برآمد ہوگا ۔ ہندوستان اور چین نے اعلی سطحپر رابطہ برقرار رکھا ہے ۔ یہ دورہ ایک دوسرے کے ساتھ حکمت عملی بات چیت کا ایک حصہ ہے۔ نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطٰ وفد بھی ہوگا جس میں وزیر کامرس نرما سیتا رامن اور معتمد خارجہ سجاتا سنگھ بھی شامل رہیں گی ۔ حامد انصاری 28اور29جون کو بیجنگ میں پنچ شیل معاہدہ کے60سال کی تکمیل کے موقع پر منعقد ہونے والی تقاریب میں شرکت کے لئے چین کادورہ کررہے ہیں ۔ اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ نائب صدر جمہوریہ وزیر اعظم چین لی کیقانگ سے بھی ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ گریٹ ہال آف پیپل میں ان کی ملاقات صدر چین زائی جن پنگ سے ہوگی ۔ جاریہ ماہ کے اوائل میں چینی وزیر خارجہ وانگ پی نے ہندوستان کا دورہ کیا جس کے بعد حامد انصاری کے دورہ چین کو قطعیت دی گئی ہے ۔ وانگ یی نئی ہندوستانی قیادت کے ساتھ روابط قائم کرنے صدر رزائی کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے ہندوستان آئے تھے۔

Vice President Hamid Ansari on China visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں