کانگریس کو باوقار پبلک اکاؤنٹس آف کمیٹی کی صدارت ملنے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

کانگریس کو باوقار پبلک اکاؤنٹس آف کمیٹی کی صدارت ملنے کا امکان

نئی د ہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کانگریس کو باوقار پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدارت مل سکتی ہے مگر ابھی اس بات کی طمانیت نہیں ہے کہ آیا اسے لوک سبھا میں قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل ہوگا ۔ حکومت کی جانب سے یہ بھی تیقن نہیں دیا گیا کہ آیا کانگریس قائد کو لوک سبھا میں اپوزیشن کا عہدہ نہ ملنے کی صورت میں اہم تقررات جیسے لوک پال میں فیصلہ سازی کے ضمن میں راجیہ سبھا سے قائد اپوزیشن کا عہدہ شامل کیاجائے گا۔ پی ٹی آئی کو انٹر ویو دیتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملہ میں اپوزیشن کو اعتماد میں لوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اہم اپوزیشن کانگریس کو یہ ذمہ داریاں دینے کا حامی ہوں ۔ اس سوال پر کہ آیا ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ کانگریس کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں کون ہے میں اس خصوص میں بات چیت کرتا ہوں اور ہم بجٹ سیشن کے دوران فیصلہ کریں گے ۔ نائیڈو اس بحث میں پڑنا نہیں چاہتے کہ لوک سبھا سے قائد اپوزیشن تسلیم نہ کرنے کی صورت میں آیا راجہ سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن کو ان کمیٹیوں میں شامل کیاجائے جو لوک پال کے لئے امیدواروں اور دیگر اداروں کی تشکیل کے بارے میں فیصلہ کرتی ہے ، قائد اپوزیشن کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قائد اپوزیشن کا معاملہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔ یہ وزارت قانون سے تعلق رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اپوزیشن کے مسئلہ پر قیاس آرائیاں ہیں اسپیکر اس مسئلہ کا جائزہ لیں گے ۔ میں اسپیکر کی ایما پر کیسے کہہ سکتا ہوں ۔ اگر کسی جماعت کو ایوان میں10فیصد سے زائد نشستیں ملتی ہیں تو اس مسئلہ کا سیدھا حل نکل جاتا ہے ۔ اب اس مسئلہ پر اسپیکر کو جائزہ لینا ہوگا۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ فینانس سے متعلق اسٹانڈنگ کمیٹی میں اپوزیشن کانگریس، اے آئی اے ڈی ایم ، ٹی ایم سی ، بی جے ڈی اہم اپوزیشن پارٹیوں کو نمائندگی ملے گی ۔ میں اس خصوص میں مشورہ میں مصروف ہوں۔

The Congress may get chairmanship of the prestigious Public Accounts of Committee (PAC)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں