مانسون میں تاخیر خشک سالی کے خدشات میں اضافہ - محکمہ موسمیات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

مانسون میں تاخیر خشک سالی کے خدشات میں اضافہ - محکمہ موسمیات

نئی دہلی
یو این آئی
مانسون کے ابتدائی مرحلہ میں اس بار اوسط46فیصد کم بارش ہونے کی وجہ سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس کی وجہ سے غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ رکنا بہت مشکل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے17جون کے دوران اوسط بارش78.8ملی میٹر ہوتی ہے جس کے مقابلے میں اس بار صرف43.4ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جون میں اس بار ایک سو سال کے بعد سب سے کم بارش درج کی گئی ہے ۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ میں موسم میں کافی بہتری آسکتی ہے ۔ ۔ مانسون کی حالت میں گزشتہ دس دنوں کے دوران کوئی تبدیلی نہیں آئے ہے اور وہ جہاں کا تہاں پڑا ہے۔ حکومت بھی اس صورتحال کو لے کر محتاط ہے اور خشک جیسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس نے پیشگی منصوبہ تیار کررکھا ہے تاکہ معمولی آبپاشی میں بھی فصلوں کی اچھی پیداوار ہو ۔ یکم جون کو آبی ذخیرے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 33فیصد زیادہ پانی تھا لیکن اب ان کی سطح بھی گزشتہ سال کی سطح پر آجانے کا خدشہ ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جلد مانسون کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ پید ا ہوسکتا ہے ۔ گزشتہ اپریل میں محکمہ موسمیات نے اوسط سے پانچ تا سات فیصد کم بارش ہونے کا امکان ظاہر کیاتھا ۔ اس کے علاوہ النینو کی بننے والی صورتحال کا اثر بھی مانسون کے آخری مرحلہ میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ اس سے کم بارش ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔ کم بارش ہونے کی صورت میں دھان ، کپاس ، دال اور تل نو کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے ۔ سبزیوں، پیاز، چینی اور کچھ دیگر اشیاء کی قیمت پہلے سے بڑھ گئی ہے ۔ حکومت نے ضروری اشیاء کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لئے ریاستوں کو چاول کا اضافہ کوٹہ جاری کیا ہے اور ریاستی حکومتوں سے جمع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو بھی کہا گا ہے ۔ حکومت نے حال میں گھریلو مارکیٹ میں آلو اور پیاز کی قیمتوں میں آئی اچھال کے پیش نظر ان اشیاء کی کم از کم برآمد قیمت طے کردیے ہیں ۔ آلو کا کم از کم برآمد قیمت450ڈالر فی ٹن اور پیاز کا300ڈالر فی ٹن طے کیا گیا ہے۔ 20ون تک ملک میں95لاکھ ہیکٹر مین خریف کی فصلوں کی بوائی کی گئی تھی ۔ اس وقت تک7.59لاکھ ہیکٹر میں دھان اور2.60لاکھ ہیکٹر میں فصلوں کو لگایا گیا تھا۔

Drought fear rises as monsoon delays

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں