مشرق وسطی ممالک کے وزرائے خارجہ سے جان کیری کا ربط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-17

مشرق وسطی ممالک کے وزرائے خارجہ سے جان کیری کا ربط

امریکہ نے خلفشار سے دوچار عراق کے بارے میں ایران سے راست بات چیت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔، اسلامی مملکت عراق ولیوانٹ کے سنی جنگجوؤں نے عراق کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا ہے ۔، اس سے علاقائی عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے ۔ امریکہ انتظامیہ کے ایک نامعلوم ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی کہ اس موضوع پر امریکہ اور ایران کے راست مذاکرات آئندہ ہفتہ ہوں گے ۔ دونوں ممالک نے عراق کے مسئلہ پر مذاکرات سے اتفاق کیا ۔ ایران اور دیگر بڑی طاقتیں ایران کے نیو کلیر پروگرام کے سلسلہ میں20جولائی تک کوئی قطعی معاہدہ کرنا چاہتی ہیں۔ امریکہ اور ایران کے راست مذاکرات کی خبر ایک ایسے وقت آئی جب کہ ایران نے کہا تھا کہ وہ عراق کے مسئلہ امریکہ سے راست مذاکرات کے لئے تیار ہے ، ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ مدد کے لئے کوئی واضح پیام نہیں ملا ہے ۔ لیکن اگر مدد کی ضرورت پڑے تو ایران بین الاقوامی قانون کے دائرہ میں رہ کر عراق کی مدد کرے گا ۔ امریکی انڈرسکریٹری آف اسٹیٹ ونڈی آرشرمان ایران کے نیو کلیر مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے ۔ ایران اور6بڑی طاقتوں ، امریکہ، روس، برطانیہ ، فرانس، چین اور جرمنی کے درمیان پانچویں مرحلے کے مذاکرات ہوں گے ۔ یوروپی یونین خارجہ پالیسی صدر نشین کیتھرائین آشٹن کی قیادت میں یہ مذاکرات ہورہے ہیں ۔، وہ آج امریکی ڈپٹی سکریٹری آف اسٹیٹ ولیم برنس سے ملاقات کررہی ہیں ۔ اس دران امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے مشرق وسطی کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ قائم کیا ۔ جان کیری نے مشرق وسطی کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے عراق کی تیزی سے تبدیلی ہوتی ہوئی صورتحال پر اپنے مشرقی وسطی کے ہم منصبوں سے ربط قائم کیا ۔ عراق میں حالات تیسری سے تبدیل ہوتے جارہے ہیں ۔، اسلامی مملکت عراق ولیوانٹ کے سنی جنگجوؤں نے عراق کے بڑے حصہ پر قبضہ کرلیا اور بغداد کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے اردن کے وزیر خارجہ ناصر جودیہہ، عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النیہان ، سعودی عرب وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ ان سے عراق کے مسئلہ پر مذاکرات کرنے اجلاس طلب کیا ۔ مشرقی وسطیٰ کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ میں جان کیری نے ہر ایک سے کہا کہ عراق اور شام کے عوام کو مدد کی ضرورت ہے ۔ عراق اور شام کے عوام کو سنی جنگجوؤں سے مقابلہ درپیش ہے ۔ اسلامی مملکت عراق ولیو انٹ سے پورے مشرق وسطی اور امریکہ کو خطرہ لاحق ہے ۔ امریکہ نے عراق کے قائدین سے کہا کہ وہ اپنے داخلی اختلافات ختم کر کے قومی اتحاد کو مستحکم بنائیں اور خطرہ کا مشترکہ مقابلہ کریں ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری مشرق وسطی کے تمام ممالک کے وزرائے خارجہ سے آئندہ دنوں میں رابطہ جاری رکھیں گے اور مسلسل مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Kerry: US open to talks with Iran over Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں