سری لنکا میں مخالف مسلم فساد - 3 مسلمانوں کو ہلاک کر دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-17

سری لنکا میں مخالف مسلم فساد - 3 مسلمانوں کو ہلاک کر دیا گیا

امریکہ نے آج سری لنکا سے کہا کہ وہ ملک کے دو جنوبی سیاحتی علاقوں میں مخالف مسلم فسادات پر کنٹرول کرے ۔ ان سیاحتی مقامات پر مخالف مسلم فسادات میں تین مسلم ہلاک ہوگئے اور100افراد زخمی ہوگئے ۔ یہاں کیا مریکی سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کرکے سری لنکا سے مطالبہ کیا کہ مخالف مسلم فساد کو فرو کرے ۔ امریکہ نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ کیاجائے اور عبادت خانوں کی حفاظت کی جائے ۔ بیان میں کہا گیا کہ تشدد کے واقعات کی تحقیقات کی جائے اور خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ امریکہ نے تمام فریقین سے مطالہب کیا کہ وہ تشدد سے گریز کریں اور قانون کا احترام کریں ۔، کل رات بدھسٹ عوام کے ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں اور املاک پر حملہ کرکے نذر آتش کردیا ۔ اس حملہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور100افراد زخمی ہوگئے ۔ مسلم اکثریتی علاقوں بیرو والا ، درگاہ ٹاؤن اور الوت گاما میں کل رات مخالف مسلم فسادات ہوئے۔ فسادات میں اخبارات کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ انگریزی اخبار ہفتہ وار"سنڈے لیڈر" اور دیگر اخبارات میں حملوں کی شکایت کی۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے مزید اطلاع دی کہ سری لنکا کی حکومت نے نسلی کرفیومیں توسیع کردی ۔ حکام نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو برقرار رہے گا ۔کل رات بدھسٹوں نے مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو نذر آتش کردیا ۔ بدھسٹ قومی گروپ بی بی ایس نے مسلم اکثریتی علاقوں میں ریالی نکالی ۔ یہ علاقہ کولمبو کے جنوب میں60کلو میٹر دور واقع ہے ۔ دو مقامات میں پولیس نے تشدد پر قابو پانے کے لئے آنسو گیاس شل برسائے ۔ بعد میں خصوصی فورس مقام پر پہنچ گئی ۔ صدر مہندر راجہ پکشے جو اس وقت دورہ پر ہیں ، ایک بیان میں کہا کہ وہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ سری لنکا کی20ملین آبادی میں مسلمان دس فیصد ہیں ۔ فساد کی اصل وجہ یہ بتائی گئی کہ گزشتہ جمعرات کو بیرووالا مسلم اکثریتی ٹاؤن میں ایک ٹریفک واقع میں بدھسٹ راہب کو زدوکوب کیا گیا۔ مسلم پارٹی کے قائداور وزیر انصاف روف حکیم نے عوی کیا کہ مخالف مسلم فسادات میں تین مسلمانوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ وزیر روف حکیم نے کہا کہ مساجد پر بھی حملہ کیا گیا ۔ بدھسٹ تنظیم بی بی ایس دو سال سے بعقول اس کے مسلم انتہا پسندی کے خلاف مہم چلارہی ہے ۔ مسلمانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی جانوں اور املاک کا تحفظ کیاجائے ۔ اس دوران بدھسٹوں کا کہنا ہے کہ مسلمان غیر ضروری طور پر اپنا اثرونفوذ بڑھارہے ہیں۔

3 Muslims killed in Buddhist mob attacks in Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں