یوپی ایس سی امتحانات کے لئے عمر کی حد میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

یوپی ایس سی امتحانات کے لئے عمر کی حد میں اضافہ

یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) نے سیول سروس امتحان کے امیدواروں کے لئے امتحان میں شرکت کے مواقع اور عمر کی حد میں اضافہ کردیا ہے ۔ عام زمرے کے طلبہ اب چار کے بجائے چھ بار سول سروس امتحان میں بیٹھ سکیں گے کیونکہ امتحان میں شامل ہونے کی 21سال سے30سال تک کی حد اب بڑھا کر21سال سے 32سال کردی گئی ہے ۔ اس فیصلے سے سیول سروسز امتحان کی تیاری کرنے والے لاکھوں طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کمیشن نے سال2014کے سول سروس امتحان کے تازہ نوٹیفکیشن میں اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ اس کے مطابق درج فہرست ذات اور قبائل کے طلبہ کے علاوہ تمام امیدوار آئندہ سول سروس امتحانات میں چار کے بجائے چھ بار اپنی قسمت آزما سکیں گے اور اس کے لئے ان کی عمر کی حد میں بھی دو برسوں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ درج فہرست ذات و قبائل کے طلبہ کے لئے سول سروس امتحان میں شامل ہونے کے مواقع کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ حالانکہ گزشتہ ایک دو برسوں سے نصاب میں انگریزی لازم کئے جانے کے خلاف تحریک کرنے والے طلبہ سے سابقہ حکومت کے وعدہ کے تحت پرانے نصاب کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

UPSC: Age limit and total attempts increased for Civil Services Exams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں