تقریب حلف برداری میں سارک ممالک کو مدعو کرنا صحیح فیصلہ - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-02

تقریب حلف برداری میں سارک ممالک کو مدعو کرنا صحیح فیصلہ - مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حلف برداری تقریب میں سارک ممالک کو مدعو کرنا صحیح وقت پر صحیح فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب میں سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہو۔ ہمارے اس حکیمانہ اقدام کی دنیا بھر میں زبردست ستائش کی جارہی ہے۔ نریندر مودی حلف لینے کے بعد آج پہلی مرتبہ دہلی میں واقع بی جے پی دفتر میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کو خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بانی سین دیال اپادھیائے کو خراج پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں بی جے پی ریکارڈ نشستوں پر کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ ملک کی عوام کانگریس کی پالیسیوں سے بیزار ہوچی ہے اور ایک بہتر متبادل جماعت کا اقتدار سونپنا چاہ رہی تھی ۔ مودی نے کہا کہ عوام نے جن توقعات کے ساتھ پارٹی امیدواروں کو اپنا ووٹ دی کر لوک سبھا کے ایوان میں بھیجا ہے اب ایک عوامی نمائندہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے توقعات پر پورا اترے ۔ حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے ضروریات کی تکمیل اور مسائل کی یکسوئی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ2014لوک سبھا انتخابات 21ویں صدی کے لئے ایک نئے باب کا آغاز ہے ، انہوں نے پارٹی کی شاندار کامیابی پر پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنوں کو مبارکبا د پیش کی ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کے علاوہ پارٹی کے مقامی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Inviting SAARC leaders for swearing-in 'right decision at right time': Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں