مزید 3 میٹرو ٹرینیں حیدرآباد پہنچ گئیں - تجرباتی دوڑ کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

مزید 3 میٹرو ٹرینیں حیدرآباد پہنچ گئیں - تجرباتی دوڑ کی تیاریاں

حیدرآباد
یو این آئی
گزشتہ ماہ پہلی میٹرو ٹروین کی وصولی اور اپل میٹرو ریل ڈپو میں مختلف تجربات سے گزارنے کے علاوہ مزید3ٹرینیں (فی ٹرین3کو چس پر مشتمل) اپل ڈپو پہنچ چکی ہیں۔ یہ تین ٹرینیں (تین کوچس) چینائی بندرگاہ کو ساوتھ کوریا سے تقریباً10دن قبل پہنچ چکے ہیں جنہیں احتیاط کے ساتھ خصوصی ملٹی وھیلڈ روڈٹریلرس کے ذریعہ حیدرآباد میٹرو ریل لایاگیا۔ اس کے ساتھ ہی تا حال7ٹرینوں کے منجملہ4جو پہلے مرحلہ کے لئے درکار ہیں حاصل ہوچکے ہیں ۔ ناگول اور مٹوگوڑہ(8کلو میٹر) کے درمیان پہلا مرحلہ ہوگا۔ ماباقی 3ٹرینیں آئندہ چند ماہ میں وصول ہوں گی ۔ یہ ٹرینیں شیڈول سے بہت پہلے پہنچ چکی ہیں ۔ اس کا مقصد انہیں تجربات اور تجرباتی دوڑ سے گزارنا ہے تاکہ سیفٹی سرٹیفکٹ کمشنر میٹرو ریل سیفٹی سے حاصل ہوسکے ۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی ساؤتھ سنڑل ریلوے حیدرآباد میٹروپراجکٹ کے لئے سی ایم آرایس ہے ۔ مسرز ہیونڈائی روٹم فیکٹری ساؤتھ کوریا میں میٹرو کوچس شہر کے خصوصی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیے جارہے ہیں ۔، خصوصی ڈیزائن کے لئے20تا24ماہ درکار ہوتے ہیں ۔ ایچ ایم آر کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے بتایا کہ شیڈول سے قبل ہی میٹرو ٹرینیں کامیابی کے ساتھ پہونچ چکی ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ آئی انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے مختلف ماہرین کو مشورہ دیا اور تجرباتی دوڑ سے قبال تمام احتیاط برتنے کی ہدایت دی ۔ قبل ازیں ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ ایل نے مسرز ہونڈائی ساؤتھ کوریا کو1800کروڑ کی لاگٹ سے 171کوچس(57ٹرینیں) کے لئے آرڈر دیا تھا تاکہ72کلو میٹر پراجکٹ کی تین راہداریوں پر ان ٹرینوں کو چلایا جاسکے ۔ پراجکٹ کی تکمیل جون2017میں ہوگی ۔ پہلے مرحلہ کا پراجکٹ ناگول ، مٹو گوڑہ سیکشن(8کلو میٹر،7اسٹیشنس)پیسنجر ٹریفک کے لئے آئندہ سال اگادی(21مارچ2015) کو کھول دیا جائے گا ۔ چونکہ یہ پہلا سیکشن ہے تمام تر حفاظتی انتظامات اور تجربات کے علاوہ تجرباتی دوڑ تقریباً6ماہ میں مکمل کرتے ہوئے سیفٹی سرٹیفکٹ سی ایم آر ایس سے حاصل کیاجائے گا۔ہر کوچ میں330مسافرین کی گنجائش ہوگی۔ اس طرح تین کوچ پر مشتمل ٹرین میں ایک سمت ایک ہزار مسافرین سفر کرسکیں گے ۔ ٹریفک طلب پر کوچس کو چھ تک توسیع دی جائے گی۔ حیدرآباد میٹرو نے ہندوستان میں پہلی مرتبہ جدید سی وی ٹی سی (کمیونکیشن بیسڈ ٹرین کنٹرول) ٹکنالوجی حاصل کی ہے ۔ حیدرآباد کے بعد دہلی میٹرو نے اپنے آئندہ مرحلہ کے لئے اس ٹکنالوجی کو اپنایا ہے ۔ ریڈیو پر مبنی مواصلات اور ٹرین کنٹرول سسٹم ہر90سکنڈپر ٹرین چلانے سگنلنگ گنجائش عطا کرتا ہے ۔ ابتداء میں ٹرینوں کی تعداد پانچ تا دس منٹ وقفہ سے ہوگی۔ بعد ازاں اسے کم کرتے ہوئے 2منٹ کیاجائے گا۔ حیدرآباد میٹرو کوچس اسٹین لیس اسٹیل سے بنائے گئے ہیں اور کم وزن ہیں۔ یہ کوچس بغیر ڈرائیور ٹکنلاوجی اور انتہائی عصری خصوصیت کے حامل ہیں ۔، ان کوچس میں روازے بند ہونے اور کھولنے کا خود کار میکانزم ہے ۔ سفر کو آرام دہ بنانے سکنڈری ایر سسپنشن استعما ل کیا گیا ہے ۔ مسافرین کی سلامتی اور تحفظ کے لئے سی سی ٹی وی ، نیو میٹک ایمرجنسی ایر بریکنگ ، گرفت کے لئے بہترین ڈیزائن کے پولس اور نقائص سے پاک حفاظتی انتظامت ہیں ۔ کوچس میں لیپ ٹاپ اور موبائل چارجنگ پوائنٹس ، معذورین کو وھیل چیر پر لے جانے کی سہولت ، دھویں اور آگ سے بچانے سیفٹی سسٹم ، روٹ ڈسپلے کے لئے ایل سی ڈی ٹی ویز ، انٹر ٹینمنٹ جیسی سہولتیں دستیاب ہیں ۔، ان کوچس میں30فیصد برقی ، بریکنگ سسٹم کے ذریعہ دوبارہ پیدا ہوجاتی ہے ۔ یہ ٹرینیں80کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلائی جاسکتی ہیں ۔ ان کی اوسط رفتار33تا35کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ یہ رفتار حیدرآبار میں سڑکوں پر چلائے جانے والی گاڑیوں کی اوسط رفتار سے تین گنا زیادہ ہے ۔

Three Metro trains arrive in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں