برقی شبہ میں خود مکتفی - نشانہ پورا کرنے کی ضرورت - وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

برقی شبہ میں خود مکتفی - نشانہ پورا کرنے کی ضرورت - وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش

حیدرآباد
یو این آئی
برقی طاقت کے ضائع ہونے کو روکنے اور قابلیت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر حکومت آندھر اپردیش نے برقی کفایت کی سرگرمیوں کو اعلی ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے برقی شعبہ کی کارکردگی اور برقی سربراہی کے معیار میں بہتری پیدا ہوگی ۔ چنانچہ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے اسٹیٹ انرجی کنزرویشن مشن( ایس ای سی ایم) کو ہدایت دیت ہے کہ وہ توانائی کے بچت اور توانائی کے تحفظ کے پروگراموں سے صارفین کو نچلی سطح پر واقف کرائیں اور عالمی معیار کی ٹکنالوجی کو اپنائیں کیونکہ بچت کی ایک ایک یونٹ ہمارے لئے قیمتی ہے ۔ برقی بچت کے نشانہ کے حصول کے لئے ایس ای سی ایم کی جانب سے ایک علیحدہ لائحہ عمل تیار کیاجارہا ہے جسے طویل میعادی اور مختصر میعادی پروگرامو ں کے ذریعہ جدید ٹکنالوجی کو اپناتے ہوئے رو بہ عمل لایا جائے گا ۔ رواں ماہ کے ختم تک یہ لائحہ عمل چیف منسٹر کو پیش کیاجائے گا ۔ مذکورہ بالا تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے آئی وائی آر کرشنا راؤ چیف سکریٹری و چیرمین ایس ای سی ایم نے چیف منسٹر کو بتایا کہ ایس ای سی ایم نے کئی پروگراموں کا آغاز کیا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے وزارت برقی حکومت ہند نئی دہلی کو بھی ان پروگراموں سے واقف کرایا ۔ مرکز نے برقی کفایتی پروگراموں میں نمایاں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے۔ وزارت برقی نے انرجی سرویس کمپنی لمٹیڈ قائم کیا ہے ۔ جو این ٹی پی سی لمٹیڈ ، پی ایف سی ، آر وی سی اور پاورگرڈ کی مشترکہ کمپنی ہے ۔ یہ کمپنی توانائی کی بچت کے پراجکٹس کو موثر طورپ رروبہ عمل لائے گی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش گھریلو شعبہ میں بلارکاوٹ24گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبہ کو بھی9گھنٹے بجلی سربراہی کی جائے ۔ برقی شعبہ میں خود مکتفی ہونے پر ہی اس نشانہ کو پورا کیاجاسکتا ہے وہ چاہتے ہیں کہ پیداواری گنجائش اضافہ کو اولین ترجیح دی جائے ۔ اس طرح ترسیلی اور تقسیمی نیٹ ورک بھی مستحکم ہوتا کہ برقی نقصانات کم ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ برقی شعبہ کو مستحکم کرنے کی سمت حکومت ہر قدم اٹھائے گی جس کے نتیجہ میں ہی ریاست اور عوام کی بہبود کو یقینی بنایاجاسکے گا ۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے برقی شعبہ کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تقسیمی نیٹ ورک کو بہترب نائیں تاکہ قابل اعتبار اور معیاری سربراہی دیہی علاقوں میں کی جاسکے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آندھرا پردیش سرمایہ کاری کے لئے بہترین ریاست ہے ۔ انہوں نے برقی کمپنیوں کو ہدایت دی کہ موزوں اور معیاری برقی سربراہی صنعتوں کو فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں صنعتی شعبوں میں برقی تعطیلات کے باعث اس شعبہ کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑا ۔ چیف سکریٹری نے چیف منسٹر کو بتایا کہ تمام کلیدی شعبہ جات جیسے صنعت، زراعت ، بلدی نظم و نسق و دیہی ترقیات ، پنچایت راج ، آر اینڈ بی، دیہی ترقی اور دیگر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے محکموں میں برقی تحفظ کے سلیس قائم کریں اور برقی لاگت کو کم سے کم کریں۔

Bring power sector back on track, Naidu to officials

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں