ماہ رمضان المبارک کی فضیلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-30

ماہ رمضان المبارک کی فضیلت

The-Virtues-of-Ramadan
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ ؐ نے فرمایا:جب ماہ رمضان آجاتا ہے تو آسان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور شیطانوں کو زنجیروں میں قید کردیاجاتا ہے۔
تشریح:اس حدیث میں حضورؐ نے ماہ رمضان کی فضیلت میں ارشاد فرمایا کہ اسی ماہ میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور خصوصی رحمتیں آسمانوں کے دروازوں سے زمین پر اترتی ہیں اور اہل جنت کو بھی معلوم ہوجاتا ہے کہ اب دنیا میں ماہ رمضان آگیاہے ۔ لہذا وہ بھی آپ کی امت کے لئے دعائیں فرماتے ہیں، جس طرح دوسری حدیث میں ہے کہ رمضان شریف آتاہے تو عرش کے نیچے جنت کے پتوں پر سے موٹی آنکھ والی حوروں پر ایک خوشگوار ہوا چلتی ہے تو حوریں عرض کرتی ہیں یارب اپنے بندوں سے ہمارے خاوند نا ۔ ان سے ہماری آنکھیں اور ہم سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں۔(مشکوۃ شریف، بحواہ بیہقی)علامہ بدرالدین عینی نے عمدۃ القاری میں فرمایا کہ جہنم کے دروازے بند ہونے سے مرادیہ ہیکہ بندوں سے گناہ متروک ہوجاتے ہیں ۔ جو جہنم میں جانے کے اسباب ہوتے ہیں اور اس ماہ کی برکت سے گناہوں کی معافی ہو جاتی ہے اور بندے جہنم سے محفوظ ہوجاتے ہیں اور شیاین کے قید کرنے سے مراد بھی گناہوں میں کمی کاہونا ہے ۔ جیسا کہ ماہ رمضان میں محسوس ہوتا ہے ۔ مساجد آباد ہوتی ہیں اور مجموعی طور پر گناہوں میں کمی آجاتی ہے ۔ اس مہینے میں جو کوئی گناہ کرتا ہے وہ اپنے نفس امارہ کی شرارت سے کرتا ہے ۔
ماہ رمضان: اس مہینہ کا نام رمضان یا تو اسلئے ہے کہ یہ لفظ رمض سے بنا ہے جس کے معنی گرمی ہے یا گرم بھٹی ہے ۔ جب لوگوں نے مہینوں کے نام رکھے تو یہ مہینہ گرمیوں میں واقع ہوا۔ اس لئے کہ اس میں گناہ جلتے ہیں۔(فتح الباری)مولانا مفتی احمد یار خان نعیمی صاحب لکھتے ہیں: چونکہ بھٹی گندے لوہے کو صاف کرتی ہے اور صاف لوہے کو پرزدہ بنا کر قیمتی کردیتی ہے اور سونے کو محبوب کے پہننے کے لائق کردیتی ہے ۔ اسی ماہ رمضان گناہگاروں کے گناہ معاف کرواتا ہے اور نیکو کاروں کے درجے بڑھاتا ہے اور ابرار کا قرب الہی زیادہ کرتا ہے ۔
حروف رمضان:لفظ رمضان میں پانچ حرف ہیں۔ ر، م،ض،ا،ن۔ ان کا اشارہ رحمت،محبت، ضمان، امان، نور کی طرف ہے ، ماہ مذکورہ پانچ انعامات لے کر آتا ے ، اس لئے اس کو رمضان کہاجاتا ہے ۔ خیال رہے کہ رمضان المبارک یہ پانچ نعمتیں لاتا ہے ، اور اس میں پانچ عبادتوں کا اضافہ ہوتا ہے ۔ روزہ، تراویح، اعتکاف ، شب قدر کی عبادات ، کثرت تلاوت کلام مجید ، اس ماہ میں کلام مجید اترا اور اسی ماہ کا نام کلام مجید میں میں مذکور ہوا۔ جس طرح بعض جگہیں ایسی مبارک ہوتی ہیں جس میں عمل خیر کا اجروثوا ب بڑھ جاتا ہے ۔ جیسا کہ گھر میں نمازپڑھنے سے مسجد میں پڑھنے کا اجر27نمازوں کے برابر مسجدنبوی میں پڑھنے کا پچاس ہزار کے برابر اور مسجد حرام میں ایک کا ثواب ایک لاکھ کے برابر ہے ۔ ایسے ہی بعض اوقات ایسے مبارک ہوتے ہیں جس میں اعمال خیرکا ثوا ب بڑھ جاتا ہے جیسا کہ کلام مجید میں ہے کہ لیلۃ القدر ہزار ماہ کی عبادت سے بہتر ہے ، ایسے ہی ماہ رمضان وہ مبارک مہینہ ہے کہ جس کے متعلق حضور ﷺ نے فرمایا اس میں نفلی عبادت فرض کا درجہ رکھتی ہے اور ایک فرض کا ثوا ب ستر فرض کے برابر ہوتا ہے۔ (مشکوۃ شریف)
سبحان اللہ،کیا عظمت ہے ماہ کی پھر مسجد نبوی یا مسجد حرام میں کوئی خوش نصیب جائے گا تو اجر زیاد پائے گا ۔ ماہ رمضان ہر جگہ خود آکر فیوض برکات عطا کرتا ہے ۔ اس میں صدقہ وخیرات کا اجروثواب بھی زیادہ ہوتا ہے اور اس میں محتاجوں اور مساکین کے ساتھ خود بخود ہمدردی اور ایثار کا جذبہ زیادہ ہوجاتا ہے۔ اسی لئے آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ہمدردی کا مہینہ ہے ۔ اور آپ نے فرمایا: اس ماہ میں مومن کا رزق بڑھادیاجاتا ہے۔زواجر کے حوالہ سے ایک حدیث بیان فرمائی گئی ہے :آسمان سے رمضان کی ہر رات کو ایک منادی والا طلوع تک یہ ندا کرتا ہے ، اے خیر کے طلبگار تمام کر اور خوش ہواوربرائی کے چاہنے واے رک جا اور عبرت حاصل کر ۔ کیا کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ اس کی بخشش کی جائے کیا کوئی توبہ کرنے واا ہیکہ اس کی توبہ قبول کی جائے۔ کیا کوئی دعا مانگنے واا ہے کہ اس کی دعا قبول کی جائے۔ کیا کوئی سوالی ہے کہ اس کا سوال پورا کیا جائے ۔حضرت عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ آپ نے رسو ل اللہ ؐ سے سنا ہیکہ آپ فرمارہے ہیں کہ رمضان شریف کا چاند طلوع ہوگیا تھا ، اگر لوگ رمضان مبارک کی فضیلت کو (کما حقہ) جانتے ، تو میری امت آرزو کرتی کہ سارا سا ہی رمضان ہوتا ۔ حضرت ابن عباسؓ سے بحوالہ طبرانی شریف مروی ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: کیا تمہیں خبر نہ دوں کہ فرشتوں میں افضل حضرت جبرئیل ہیں ۔ اور دیگر انبیاء کرام میں افضل سیدنا آدم اور دنوں میں جمعہ المبارل افضل ، اور راتوں میں افضل لیلۃ القدر اور مہینوں میں افضل ماہ رمضان اور عورتوں میں افض مریم بنت عمران ۔ (او کما قال الی آخر الحدیث)

The Virtues of Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں