بیرونی تنظیمیں اور افراد پاکستان چھوڑ دیں - ہم حالت جنگ میں ہیں - طالبان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-17

بیرونی تنظیمیں اور افراد پاکستان چھوڑ دیں - ہم حالت جنگ میں ہیں - طالبان

تحریک طالبان پاکستان نے آج تمام بین الاقوامی تنظیموں اور افراد کو انتباہ دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں یا تشدد کا سامنا کریں کیونکہ اب وہ حالت جنگ میں ہیں۔ طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ پاکستان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میں اپنے عوام کی امن کی خواہش کو دفن کردیا ہے اور اپنے مغربی حمایتیوں کو خوش کرنے کے لئے فوجی کارروائی شروع کی ہے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تمام بین الاقوامی ایجنسیوں ، ایر لائز اور سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو برخاست کرکے ملک چھوڑ دیں کیونکہ ہم حالت جنگ میں ہیں۔ بصور ت دیگر ان غیر ملکی ادارے یا افراد انہیں پہنچنے والے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے شاہد نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات سے حاصل ہونے والی رقم کا استعمال فوجی کارروائی کے لئے کیاجارہا ہے اور قبائلی علاقہ میں مسلمانوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ،۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف جو تباہی کی علامت ہیں سخت لڑائی لڑی جائے گی ۔

Taliban Fighters Warn Foreign Investors to Leave Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں