شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن - 27 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-17

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن - 27 ہلاک

پاکستانی فوج نے آج کہا کہ طالبان عسکریت پسندوں بشمول افغان سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں روپوش غیر ملکیوں کے خلاف فوجی آپریشن میں27عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوا نے کہا کہ ان منصوبہ بند حملوں میں27دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور علاقہ میں کسی بھی شہری کی موت نہیں ہوئی۔ کراچی ایر پورٹ پر طالبان کے حملہ کے بعد عسکریت پسند گروپ کے خلاف فوج کی جارحانی کاروائی کو آپریشن'ضرب عصب' کا نام دیا گیا ہے ۔ اس دور ان شمالی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے ذریعہ ایک فوجی قافلہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں کم از کم5پاکستانی سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ آج دن میں فوج کی جارحانہ مہم کے آغاز کے ساتھ ہی سرکاری فوج کے خلاف شورش پسندوں کا یہ پہلا حملہ ہے ۔ ایک انٹلیجنس عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک آئی ای ڈی حملہ تھا جس میں5سپاہی ہلاک اور4زخمی ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے تمام سیاسی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور حکومت کا ساتھ دیں ۔، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یا تو ہتھیار پھینکیں گے یا انہیں شکست فاش ہوگی ۔ ہمیں ابہر صورت ا پنے دستوں کے ساتھ کھڑا ہونا وگا ۔ پاکستانی قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنے ان دشمنوں سے جو ان کے طرز زندگی کو متاثر کررہے ہیں سے سختی سے نمٹیں گے ۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس فیصلہ کن جنگ میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک پوری ریاستی قوت کے ساتھ کچل دیاجائے گا۔پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف افواج پاکستان کی طرف سے شروع کئے جانے والے باضابطہ آپریشن کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ امن مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن بالآخر ہمیں قیام امن کے لئے فوجی آپریشن کرنا ہی پڑا ۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ تک فوج کا آپریشن ضرب عصب جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کے روز حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ آکری دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن تک فوج کے آپریشن کو جاری رکھا جائے ۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بے گناہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

At least 27 militants killed in major Pak army operation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں