شیخ حسینہ سشما سوراج ملاقات - زمینی سرحدی معاہدہ اور پانی کی تقسیم پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-27

شیخ حسینہ سشما سوراج ملاقات - زمینی سرحدی معاہدہ اور پانی کی تقسیم پر غور

ڈھاکہ
پی ٹی آئی۔ آئی اے این ایس
وزیر خارجہ ہند سشما سوراج نے آج یہاں وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ اور میزبان وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی سے ملاقات کی اور اہم باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں ممالک نے اہم مسائل جیسے بعض زمروں کے لئے ویزا قواعد میں نرمی اور دریائے تریپورہ پر قائم برقی پلانٹ سے برقی کی سبراہی میں تعاون پر بات چیت کی ۔ سشما سوراج نے جو کل رات دیر گئے ڈھاکہ پہنچی تھیں ، آج صبح10بجے محمود علی سے باہمی مسائل پر گفتگو کی۔ میزبان وزیر اعظم سے وزیر خارجہ ہند کے مذاکرات ، دن کے ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئے ۔ زمینی سرحدی معاہدہ( ایل بی اے) دریائے ٹیستا کے پانی کی تقسیم کی مجوزہ معاملت اور غیر قانونی امیگریشن جیسے مسائل بھی زیر بحث آئے ۔ محمود علی سے سشما سوراج کی ملاقات یہاں دفتر خارجہ پر ہوئی ۔، ان مذاکرات میں سشماسوراج کی اعانت معتمد خارجہ ہند سجاتا سنگھ اور وزارت خارجہ ہند کے سینئر عہدیداروں نے کی۔ سوراج کا یہ دو روزہ سرکاری دورہ ہے ۔ گزشتہ ماہ وزارت خارجہ کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے ،۔ باخبرذرائع کے بموجب ایل بی اے اور دیارئے ٹیستا کے مسائل کے تعلق سے بنگلہ دیش کی فکر مندیوں پر ہندوستانی وفد نے اپنے مثبت ارادہ کا بنگلہ دیش کو تیقن دیا ۔ ویزا قواعد میں نرمی کے مسئلہ پر فوری طور پر یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ کن زمروں کا احاطہ کیاجائے گا۔ فریقین نے تریپورہ میں پلاٹنا کے مقام پر اوقعی گیس پرمبنی پاورپروجیکٹ اور اس پ لانٹ سے بنگلہ دیش کو برقی کی سربراہی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اگرچہ اس دورہ سے کوئی بڑی توقعات وابستہ نہیں کی گئی ہیں اور معاہدات پر دستخط کا کوئی پروگرام نہیں ہے ، اس کو خیر سگالی دورہ قرار دیاجارہا ہے جس کا مقصد باہمی تعلقات کو آگے بڑھانا ہے ،۔ گزشتہ چند برسوں سے ان تعلقات میں مشتبہ انداز میں پیشرفت ہورہی ہے ۔ فریقین نے معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ ایل بی اے کو ہندوستانی پارلیمنٹ کی منظوری ملنی باقی ہے ۔ اس مجوزہ معاہدہ کا مقصد مخالفانہ قبضوں کے علاقوں اور دونوں جانب آبادی کے ساتھ آبادی کے حامل انکلیوز کا تبادلہ کرتے ہوئے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بین الاقوامی سرحد کی دوبارہ نقشہ کشی کرنا ہے ۔ خبر ملی ہے کہ آج بات چیت کے دوران تجارت ، سرمایہ کاری ،سیکوریٹی باہمی ارتباط ، مواصلات اور سرحدی انتظام و نیز دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے ۔ دریں اثناء موصولہ اطلاعات کے بموجب سشما سوراج نے آج شام6بجے صدر بنگلہ دیش عبدالحمید سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ ہند جمعہ27جون کو دہلی کے لئے واپسی سے قبل بنگلہ دیش کی قائد اپوزیشن بیگم روشن ارشاد ، صدر نشین بی این پی بیگم خالدہ ضیاء اور وزیر اعظم بنگلہ دیش کے مشیر ان گو ہر رضوی اور مشیر الرحمن سے بھی ملاقات کریں گی ۔

Sushma's maiden visit: Teesta pact, illegal migration, LBA top on agenda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں