سمترا مہاجن - 16 ویں لوک سبھا کی اسپیکر - آج انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-06

سمترا مہاجن - 16 ویں لوک سبھا کی اسپیکر - آج انتخاب

بی جے پی لیڈر سمترا مہاجن 16ویں لوک سبھا کی اسپیکر ہوں گی ۔ تمام جماعتوں کے سینئر قائدین بشمول وزیر اعظم نریندر مودی آج تحریکات پیش کرتے ہوئے اسپیکر کے عہدہ کے لئے مہاجن کا نام تجویز کیا ۔ آج دوپہر نامزد گی کے ادخال کا وقت ختم ہونے تک مہاجن کی واحد نامزدگی داخل ہوئی تھی ۔ رسمی انتخاب کل6جون کو عمل میں آئے گا ۔ سمترا مہاجن کا نام تجویز کرنے والے19قائدین میں اپوزیشن قائدین ملکارجن کھرگے(لو ک سبھا میں قائد کانگریس) ایم تمبی دورائے ( انا ڈی ایم کے) سدیپ بنڈو پادھیائے(ترنمول کانگریس)بی مہتاب(بیجو جنتادل) ملائم سنگھ یادو(سماج وادی پارٹی) ایچ ڈی دیوے گوڑے(جتنا دل ایس) سپریاسولے(این سی پی،) محمد سلیم(مارکسی پارٹی) اور جیتندر ریڈی(ٹی ایس) شامل ہیں۔72سالہ مہاجن 8ویں میعاد کے لئے لوک سبھا کی رکن ہیں ۔ وہ اندور سے منتخب ہوئی ہیں۔ ایوان کے صدر نشینوں کے پیانل میں وہ ایک عرصہ تک کام کرتی رہی ہیں۔ دیگر بی جے پی قائدین راجناتھ سنگ اور سشما سوراج نے بھی مہاجن کا نام پیش کرتے ہوئے تحریکات پیش کیں ۔ وزیر اعظم کی پیش کردہ تحریک کی تائید سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے کی جب کہ راج ناتھ سنگھ کی پیش کردہ تجویز کی تائید منسٹر آف اسٹیٹ برائے پارلیمانی امور سنتوش گنگوار نے کی۔ سشما سوراج کی تحریک کی تائید بی جے پی لیڈر گیری راج سنگھ نے کی۔ سمترامہاجن کو خلوص کے ساتھ تائی بھی کہاجاتا ہے ۔

Sumitra Mahajan to be 16th Lok Sabha Speaker

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں