Shashi Tharoor appreciate Modi's change in attitude
لوک سبھا انتخابات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے رویہ میں تبدیلی پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر و سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے آج کہا کہ مودی کی سماج کے تمام طبقات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کوششو ں کا اعتراف نہ کرنا احمقانہ ہوگا۔، بیک وقت تھرور نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے15ویں وزیر اعظم کی حالیہ ستائش پر انہیں مودی کا مداح قرار نہیں دیاجانا چاہئے۔ایک ٹی وی چیانل سے بات چیت میں تھرور نے کہا کہ مجھ جیسے افراد کے لئے انتخابات کے بعد ان کا رویہ اور گفتگو کا انداز حیرانی کا باعث ہے ۔ فتح کے بعد سے وہ حیرت انگیز طور پر پروقار رویہ اپنا رہے ہیں اور نرم گفتاری کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ میرے خیال میں یہ اعتراف نہ کرنا احمقانہ ہوگا‘ خاص طور پر اس صورت میں جب انہوں نے کہا ہے کہ وہ انہیں ووٹ نہ دینے والوں سمیت ہر شخص کے وزیر اعظم ہوں گے نیز وہ تمام ہندوستانیوں کی خدمت کریں گے ۔ تھرور نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عوام کے مفاد کے خلاف اقدامات کرنے پر یقیناًکانگریس ان کی مخالفت کرے گی، کہا کہ یہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ صرف دشمنی کے لئے کسی بات کی مخالفت نہ کرے۔ تھرور نے این ڈی ٹی وی سے کہا کہ یقیناًہم ان کی شدت کے ساتھ مخالفت کریں گے ۔ میری نظر میں اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ صرف دشمنی کے لئے حکومت کی ہربات کی مخالفت نہ کریں بلکہ قومی مفاد کے لئے ڈٹ جائے ۔، اسی دوران تھرور نے کہا کہ مودی کے چند حامیوں کی جانب سے پیدا کردہ عدم تحمل کے نتیجہ میں پونے میں ایک مسلم نوجوان کو ہلاک کیا گیا ۔ اس نوجوان نے فیس بک پر کوئی متن پیش کیا تھا اور حملہ آوروں نے اسے قبل جرم سمجھا ۔ اگر مودی مصالحت اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کررہے ہیں تو میرے خیال میں واضح طور پر یہ پیام تمام تک نہیں پہنچا ۔ تاہم کانگریس پارٹی نے تھرور کے تبصرہ سے خود کو دور کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ کے خیالات نجی ہیں۔ بحیثیت پارٹی حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں