دنیا بھر میں جنسی تشدد کے واقعات پر لندن میں عالمی کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

دنیا بھر میں جنسی تشدد کے واقعات پر لندن میں عالمی کانفرنس

برطانوی شہر لندن میں اس ہفتہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد پر ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں توقع ہے کہ جنسی تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف ٹھوس ، کاروائی کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دینے کا خاکہ تیار کرنے کی جانب توجہ مبذول کرائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ10سے13جون تک جاری رہنے والے یہ کانفرنس ایسے وقت ہورہی ہے جب بین الاقوامی منظر نامہ پر خواتین کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات نے لوگوں کو حساس بنادیا ہے ۔، نائجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کی جانب سے200طالبات کے اغوا اور ہندوستان کے شہر بدایوں میں2نابالغ لڑکیوں کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد ان کا قتل اور انہیں درخت سے لٹکا دئیے جانے کے ہولناک واقعات نے عالمی برداری کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ یہ کانفرنس ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ویلیم ہیگ کی پہل پر ہورہی ہے ۔ تنازعات میں گھرے اور شورش زدہ علاقوں میں جنسی استحصال کے خاتمہ کے موضوع پر منعقد شدنی اب تک کی اس سب بڑی عالمی کانفرنس کی میزبانی اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے پناہ گزیں انجلینا جولی اور برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ مشترکہ طور پر کریں گے جس کا افتتاح لندن کے ایکسیل سنٹر میں کل ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق کل منگل کو برطانوی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر، فرینج نامی اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے جس مقصد تنازعات میں گھرے اور جنگ علاقوں میں جنسی تشدد کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنا ہے ،۔ بعد ازاں دونوں رہنما نوجوانوں کے وفود کے ساتھ میٹنگس میں شرکت کریں گے ۔ چہار شنبہ کو برطانوی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی ایک خصوصی تقریب میں حصہ لیں گے جس میں شورش زدہ علاقوں میں خواتین کی آبروریزی اور جنسی تشدد کے واقعات میں پوری مستعدی کے ساتھ قانونی کارروائی کے عمل کو مضبوط بنانے کے لئے بین الاقوامی اعلامیہ(پروٹوکول) کا جراء عمل میں آئے گا۔ جب کہ جمعرات کو دنیا بھر کے تقریباً100ممالک کے نمائندہ وفود اس عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ برطانوی وزیر خارجہ شمالی نائیجیریا میں سلامتی صورتحال سے متعلق ایک وزارتی میٹنگ کی صدارت کریں گے جب کہ جمعہ کو وزیر موصوف اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر اور امریکہ وزیر خارجہ جان کیری کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے جس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کریں گے ۔ اس اہم کانفرنس کے ضمن میں3دن کے دوران تقریباً140پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا جن میں ڈرامے اور فلمی پیشکش بھی ہوگی ،۔ اس ضمن میں روز مرہ کے جنسی تشدد کے واقعات پر بحث و مباحثہ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس ضمن میںIn the land of blood and honeyنامی فلم کی خصوصی پیشکش بھی ہوگی اور اس کے ہدایتکار سے وزیر موصوف اور خصوصی سفیر گفتگو بھی کریں گے کیونکہ اسی فلم نے انہیں شورش زدہ خطوں میں جنسی تشدد کے خاتمہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کی ترغیب دی ہے ۔

Sexual violence in war: Summit begins in London

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں