ہند چین حریف نہیں بلکہ اسٹراٹیجک رفاقت کار - چینی میڈیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-10

ہند چین حریف نہیں بلکہ اسٹراٹیجک رفاقت کار - چینی میڈیا

چین کے سرکاری میڈیا نے آج کہا کہ ہندوستان اور چین حریف نہیں بلکہ اسٹراٹیجک رفاقت کار ہیں لہذا دونوں کو سرحدی تنازعات جیسے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے پیش رفت کرنی چاہئے۔ چین کے بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق دونوں ممالک کو چاہئے کہ اپنے سرحدی تنازعہ کو دور کرنے کے اقدامات کرے کیونکہ اس وقت دونوں ہی ممالک میں طاقتور قیادت پائی جاتی ہے ۔ ریاستی خبر رساں ادارہ ژنہوا نے چینی وزیر خارجہ وانگ دی کے دورہ نئی دہلی کے تعلق سے آج تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اچھی حالت میں ہیں لہذا دونوں ہی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے رفاقت کاری اور دوستی کو مزید بہتر بنانے کو یقینی بناسکتے ہیں۔ ژنہوا نے’’ہند۔ چین حریف نہیں اسٹراٹیجک پارٹنرس ہیں ‘‘ کے زیر عنوان اپنے تبصرہ میں کہا کہ اگر دونوں ممالک مثبت رویہ ا پناتے ہیں تب اس سے دنیا بھر میں اور بالخصوص علاقائی سطح پر امن و استحکام کو فروغ مل سکتا ہے ۔ ژنہوا نے گزشتہ برس چینی وزیر اعظم لی کیکیانگ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے بعد بروینی دورہ کے لئے ہندوستان کو اولین ترجیح دینے اور وانگ کے موجودہ دور نئی دہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تقریباً60برس سے اعلیٰ سطح پر مسلسل تبادلوں کے گواہ رہے ہیں ، اس کا سبب یہ ہے کہ دونوں باہمی فوائد اور مشترکہ ترقی کو سمجھ سکتے ہیں ، جنہیں اسٹراٹیجکی کو آپریٹیو پارٹنر شپ کے ذریعہ ہی حاصل کیاجاسکتا ہے ۔، وانگ کے دورہ نئی دہلی کا مقصد موجودہ دوستی میں مزید بہتری اور ہند۔ چین مزید تال میل کو فروغ دینا ہے ۔، توقع ہے کہ وانگ کے دورہ سے صورتحال مزید سازگار ہوگی ۔ اس بات کی بھی توقع ہے کہ رواں برس کے اواخر میں چین کے صدر ژی جن پنگ بھی ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ قبل ازیں ریاستی سطح کے روز نامہ گلوبل ٹائمس نے وانگ کے دورہ نئی دہلی کے تعلق سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دونوں ممالک میں طاقتور قیادت سے تنازعات کی یکسوئی کے لئے تاریخی موقع فراہم ہوا ہے ۔

China, India are strategic partners not rivals: Chinese media

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں