9/جون کراچی پی۔ٹی۔آئی
ایران سے واپس ہونے والے23شیعہ زائرین اس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی بسوں پر بلو چستان میں انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔ ایرانی سرحد کے قریب شیعہ زائرین کی دس بسوں کو روک لیا گیا ۔ تفتاں میں ایک ہوٹل کے قریب زائرین کی بسوں کو روکا گیا ۔ وزیر داخلہ میر سرسر فراز ازبگٹی نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے چار کو ہلاک کردیایا ۔ زائرین ہوٹل میں جانے بسوں سے اترے تو حملہ آوروں نے اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردیں ۔ اور گرینیڈ پھینکے۔ فائرنگ میں23افراد ہلاک ہوگئے ۔ حملہ آوروں نے بسوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔ ممنوعہ تنظیم جیشی الاسلام نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ ایک ترجمان نے فون کے ذریعہ اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ بلوچستان کے معتمد داخلہ اکبر دبگٹی نے کہا کہ سیکوریٹی فورسیس نے چند گھنٹوں کی لڑائی کے بعد حملہ آوروں پر قابو پالیا ۔، کوہیٹر میں گزشتہ سال20شیعہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جنوری میں ایک بس پر حملہ میں22افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ شیعہ تنظیم نے اعلان کیا کہ ملک گیر سطح پر احتجاج نظم کیا جائے گا۔Pakistan: 23 Shia pilgrims killed in Taftan target bombing
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں