ایس ایم ایس اور چیٹ سے خطوط نویسی ختم - ایمیل موجد کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

ایس ایم ایس اور چیٹ سے خطوط نویسی ختم - ایمیل موجد کا بیان

Email inventor V A Shiva Ayyadurai
ای میل کے موجد وی اے شیواایا دورائی [V A Shiva Ayyadurai] کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں خطوط تحریر کرنے کے طریقہ میں قابل لحاظ کمی آئی ہے لیکن لاکھوں ، کروڑوں افراد اب الیکٹرانک شکل میں خطوط تحریر کررہے ہیں ۔ پچاس سالہ ایم آئی ٹی سسٹمس کے سائنسداں ٹکنالوجسٹ ، صنعتکار اور ماہر تعلیم نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ای میل کی وجہ سے دنیا بھر میں خطوط تحریر کرنے میں اضافہ ہوا ہے ،۔ چند دہائیوں قبل تک خطوط تحریر کرنے کا عمل صرف چند افراد تک محدود تھا جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے اور تعلیم حاصل کرنے کے متحمل ہوسکتے تھے لیکن اب لاکھوں کروڑوں افراد الکٹرانک شکل میں خطوط تحریر کررہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ ہم اس بات پر تو بحث کرسکتے ہیں ک ان کے لکھنے کا معیار کیا ہے لیکن پہلے کے مقابلہ میں لوگ اب الفاظ کی تحریرمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ ایادورائی نے1978ء میں جب کہ ان کی عمر14سال تھی ، دنیا کا پہلا ای میل نظام ایجاد کیا تھا اور ای میل کے لئے انہیں پہلا امریکی کاپی رائٹ حاصل ہوا تھا ۔ وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ عوام ای میل اور مختصر ایس ایم ایس پیامات میں فرق کرنا نہیں جانتے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایس پیامات اور ٹوئٹر پر چیاٹنگ نے خطوط لکھنے کے طریقہ کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای میل محض پیامات کا سیدھا سادھا تبادلہ نہیں ہے بلکہ بین دفتری ترسیلی نظام ہے ، جو رسمی خطوط یا یادداشتیں بھیجنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔

SMS, chat have destroyed letter writing: Email inventor V A Shiva Ayyadurai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں