10/جون نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
نریندر مودی حکومت میں تمام وزراء کو ان کے اثاثہ جات ، ذمہ داریوں اور کاروباری مفادات کی تفصیلات اندرون 2ماہ وزیر اعظم کو پیش کرنی ہوگی ۔ انہیں یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ تمام رابطہ منقطع کردیں ۔ کسی کاروبا رکے انعقاد اور مینجمنٹ کے ساتھ اپنی ملکیت کے منظر عام پر لائیں جس میں ان کے وزیر کے طور پر تقرر سے قبل مفادات تھے ۔ یہ نئی حکومت کے جائزہ لینے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے وزیروں کے لئے دوبارہ جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے ۔ اس ضابطہ اخلاق کی نگرانی وزیر اعظم کریں گے ۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وزراء سیول سرویسس کے سیاسی طور پر غیر جانبدارانہ ہونے کو برقرار رکھیں اور سیول عہدیداروں سے یہ نہ کہیں کہ ایسا کوئی اقدام کریں جو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کے ساتھ متصادم ہوتا ہے ۔ اس میں وزیر سے یہ بھی کہ اگیا ہے کہ اپنے ارکان خاندان کے لئے یہ یقینی بنائیں کہ حکومت کو سامان یا سرویسس کی سربراہی میں مشغول ہونے سے متعلق کاروبار شروع نہ کریں یا شراکت دارنہ بنیں ۔ ایک بیرونی سفارت خانہ میں ان کی بیوی یا ان کے زیر پرورش افراد کو روز گار پر مکمل امتناع ہونا چاہئے ۔ وزراء کی جانب سے انکشاف کی جانے والی تمام غیر منقولہ جائداد اور شیئر س اور ڈینجرس کی مکمل تخمینی مالیت ، نقدرقم، ان کے اور ارکان خاندان کے زیورات کی تفصیلات ہونی چاہئے ۔ اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کا ایک ایسا بیان جاریہ مالیاتی سال کے سلسلہ میں ہوسکتا ہے کہ جس کے لئے وزیر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کیا جاچکا ہے۔ نئی حکومت کے جائزہ لینے کے بعد ضابطہ اخلاق کے مطابق اور تاوقتیکہ وہ عہدہ پر برقرار رہیں، وزیر کو31اگست تک سالانہ تمام تفصیلات وزیر اعظم کو ان کا اثاثہ جات اور سابقہ مالیاتی سال کے لئے ذمہ داریوں کے ایک اعلان کے ذریعہ فراہم کرنی چاہئے ۔، وزیر کو ایسی کسی غیر منقولہ جائیداد جو عام نوعیت میں حکومت کی جانب سے حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے، حکومت سے خرید نے یا فروخت کرنے سے باز رہنا ہوگا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق وزیر کو اس کے ارکان خاندان کے لئے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ کوئی کاروبار شروع کرنے یا اس میں شامل ہونے سے باز رہنا ہوگا ۔ حکومت کو سامان یا سرویسس کی سربراہی میں مشغول نہیں ہونا چاہئے اور اس حکومت سے لائسنس پرمٹس کو ٹہ لیزوغیرہ کی منظوری پر ابتدائی انحصار نہیں کرنا چاہئے ۔Modi diktat: Ministers told to give assets, biz details in 2 months
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں