کالے دھن جمع کرنے والے ہندوستانیوں کی فہرست تیار - ایس آئی ٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-23

کالے دھن جمع کرنے والے ہندوستانیوں کی فہرست تیار - ایس آئی ٹی

زیورچ/ نئی دہلی
پی ٹی آئی
بیرونی ممالک میں رکھے ہوئے کالے دھن کو واپس لانے کے لئے ہندوستان کی کوششوں کو آج اس وقت تقویت حاصل ہوئی جب سوئزر لینڈ ہندوستانوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ انہوں نے سوئز بینکوں میں غیر محسوب دولت جمع کی ہے جب کہ حکومت ہند کی جانب سے تشکیل شدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے وعدمہ کیا ہے کہ اگر غیر قانونی سرگرمیاں انجام دی گئی ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سوئز حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سوئزر لینڈ کے مختلف بینکوں میں رکھی گئی رقومات کے حقیقی مالکین کی شناخت کے عمل کے دوران سوئز عہدیداروں کی نظر میں بعض ہندوستانی افراد اور اداروں کے نام آئے ہیں۔ ایسے افراد اور اداروں کی فہرست ہندوستان کو دی جارہی ہے ۔ آنے والے وقت میں مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی اور تمام ضروری انتظام اعانت بھی کی جائے گی۔ اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے کالے دھن کے بارے میں تشکیل شدہ ایس آئی ٹی کی قیادت کرنے والے جسٹس ایم نے کہا کہ اس فہرست کی تنقیح کی جائے گی اور غیر محسوب دولت جمع رنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ سوئز حکومت کے عہدیدار نے متعلقہ اداروں کی شناخت یا رقومات کے بارے میں بتانے سے انکار کردیا ہے اور اس کے لئے ہندوستان اور سوئزر لینڈ کے درمیان معلومات کے تبادلوں کی رازداری سے متعلق شق کا عذر پیش کیا ہے ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب سوئزر لینڈ کے سنٹرل بینک ایس این بی کی جانب سے شائع کردہ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سوئزر لینڈ کے مختلف بینکوں میں رکھی گئی ہندوستان کی رقم2013میں43 فیصد بڑھی ہے اور تقریباً14ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

Black money probe: India to get Swiss bank details, SIT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں